جھنگ:دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے دو لڑکیاں ڈوب کر جاں بحق

Print Friendly, PDF & Email

جھنگ(حبیب الرحمن,تحصیل رپورٹر)تحصیل اٹھارہ ہزاری کے تھانہ کوٹ شاکر کے علاقہ موضع اورا کے قریب دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے دو لڑکیاں مبینہ طور پر پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ہیں۔اس بارے میں اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔مقامی افراد کے مطابق موضع اورا کی رہائشی 15 سالہ سمرین اور 16 سالہ رخسانہ پانی میں نہاتے ہوئے تیز بھنور میں پھنس کر پانی میں ڈوب گئی تھیں۔ریسکیو کے میڈیا کوارڈینیٹر محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی لڑکیوں کی تلاش کا کام گزشتہ تین گھنٹوں سے جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ریسکیو کے اہلکار پانی کے بہاؤ اور مخالف سمت میں دونوں طرف تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/j68499k
QR Code: