پاکپتن: طوفانی بارش کے باعث چھتیں گرنے سے6افراد جاں بحق، کچے مکان، دیواریں، سائن بورڈ گر گئے

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیورورپورٹ) پاکپتن اور گرد نواح میں طوفانی بارش کے باعث چھتیں گرنے سے6افراد جاں بحق ہر طرف جل تھل مچ گئی کچے مکان دیواریں سائن بورڈ گر گئے تفصیلات کے مطابق پاکپتن اور گرد و نواح میں شدید طوفانی بارش کے باعث قبولہ چک 43 کی مسجد کی چھت گرنے سے امام مسجد قاری اظہرجاں بحق ہو گیا جبکہ اسکی بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی چک نواباں والا اڈہ میں چھت گرنے سے صغراں بی بی ، ترکھنی میں دو افراد محمد شفیع اور ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہو گئے جبکہ ہسپتال زرائع کے مطابق18 افراد شدید زخمی ہوئے شام کو اچانک سیاہ بادلوں کے ساتھ طوفانی بارش شروع ہو گئی جس کے باعث شہر اور دیہات میں متعدد کچے مکانات سائن بورڈ دیواریں اور محنت کش دائیوں کے تندورں کی عارضی چھتیں بھی گر گئیں بارش کے بعد سڑکوں گلی محلوں میں پانی جمع ہونے سے کیچڑ سے پھسلن کا عمل شرع ہو گیا۔۔

Short URL: http://tinyurl.com/y8aq7w39
QR Code: