یورپ کی تاریخ کا سب سے عظیم الشان اور فقیدالمثال جلوس و اجتماع میلاد النبی۔۔۔۔ رپورٹ: ایس ایم عرفان طاہر، برمنگھم

Print Friendly, PDF & Email

بر منگھم (رپورٹ: ایس ایم عرفان طا ہر) محی الدین ٹرسٹ اور نور ٹی وی برطانیہ کے زیر اہتمام یورپ کی تاریخ کا سب سے عظیم الشان اور فقیدالمثال جلوس و اجتماع میلاد النبی بعنوان تحفظ ناموس رسالت معروف مذہبی و روحانی شخصیت قاید تحریک تحفظ ناموس رسالت و چیرمین محی الدین ٹرسٹ و نور ٹی وی برطانیہ ، سجادہ نشین نیریاں شریف آزادکشمیر پیر علا ءو الدین صدیقی کی زیر سرپرستی آسٹن پارک میں انعقاد پذیر ہوا جس میں با العموم دنیا بھر اور با الخصوص ایشیایی باشندوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی جلوس جب و کٹو ریہ روڈ محی الدین ٹرسٹ و مد رسہ سے آغاز پذ یر ہوا تو شرکاء نے ہاتھوں میں سبز اسلامی پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے معزز مہمانا ن گرامی بگھی پر سوار تھے ہزاروں کی تعداد میں عشاقان رسول درود و سلام کے نذرانے پیش کرتے ہو یے اپنی منزل اور جلسہ گاہ آسٹن پارک کی طرف رواں دواں تھے برطانوی حکومت ، انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے جلوس کی حفاظت اور ابتدایی طبعی امداد اور کسی بھی غیر معمولی چادثے سے نمٹنے کے لیے مکمل سیکیورٹی انتظامات کیے گیے تھے فضاء نعرہ تکبیر اور نعرہ رسالت سے معمور دکھایی دے رہی تھی ہر زبان پر کلمہ حق جا ری و ساری تھا عظیم برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر میں منی کا عکس دکھایی دینے لگا تھا اور چاروں اطراف میں انسانی سروں کی منظم قطاریں دکھایی دے رہی تھیں میلا د النبی کا جلوس جب اپنے تعین کردہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل مقصود آسٹن پارک میں پہنچا تو وہاں معزز مہمانان گرامی کا بھرپور استقبال کیا گیا ہر طرف مرد و خو اتین کے قا فلے ایک ترتیب کے ساتھ یکجا ہو تے دکھایی دے رہے تھے شرکاء نے میزبان کی ہدایت پر اپنے مقررہ وقت پر نماز ظہر ادا کی اور انٹرنشینل تحفظ ناموس رسالت کابا قا عدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے قا ری محمد امین نقشبندی نے کیا اس کے بعد بارگاہ رسالت میں گلہا ءے عقید ت کے پھول نچھاور کیے گیے ادارہ محی الدین اسلامک سینٹر اور ادارہ مصباح القرآن برطانیہ کے بچو ں نے اپنے روایتی انداز میں نعت پڑھی اور زاویہ اکیڈمی کی معصوم بچیوں نے قصیدہ بردہ شریف کے اشعار پیش کیے ۔ بین الاقوامی تحفظ ناموس رسالت کانفرنس سے بطور صدارتی خطبہ پیش کرتے ہو یے قاید تحریک تحفظ ناموس رسالت ، چیرمین محی الدین ٹرسٹ و نور ٹی وی برطانیہ و سجا دہ نشین نیریاں شریف آزاد کشمیر پیر علا ءوالدین صدیقی نقشبندی نے کہاکہ دنیا سے تعصب اور نفرت کے خاتمہ کے لیے شرانگیزی اور انتہا پسندی کا دروازہ بند کرنا ہوگا ، عظمت انبیا ء علیہ سلام کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی طور پر قانون سازی کی اشد ضرورت ہے ، انبیاء پر طعن و تشنیع انکی عزت اور وقار کو مجروح کرنا جرم عظیم ہے ۔ برطانوی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کو اس مسلہ پریو رپین یونین اور برطانوی پارلیمنٹ میں آواز اٹھا نے پر مجبور کیا جا یے ۔ مسلمان نبی آخرلزمان محمد مصطفی سمیت تمام انبیا ء علیہ اسلام کی ناموس کا دفاع کرتے رہیں گے ۔ یہ مسلم امہ کی غیرت و حمیت کا مسلہ ہے اس کی سالمیت کے لیے متحد و منظم ہونا پڑے گا ۔ اقوام عالم کو شرانگیزی یا انتہا پسندی کے زور سے نہیں بلکہ رواداری اور محبت سے اپنے تحفظات اور مسایل سے آگاہ کرنا ہوگا ۔ انہو ں نے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت ہر مسلمان کی زندگی کا اولین فریضہ ہے ایمان کی سلامتی اور مضبوطی کے لیے پرامن تحریک کا ساتھ دینا ہوگا ۔ انہو ں نے کہاکہ اس اہم ترین مسلہ کو حل کرنے کے لیے افہام و تفہیم اور مضبوط حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اسلام اور دوسرے مذاہب کے درمیان کشیدگی اور تصادم کو ختم کرنے کے لیے بات چیت مکالمے اور عدل و انصاف کا راستہ اپنانا ہوگا ۔انہو ں نے کہاکہ بین المذاہب ہم آہنگی اور گفت و شنید کے زریعہ سے پیچیدہ سے پیچیدہ مسایل کا حل باآسانی تلاش کیا جا سکتا ہے  ۔ انہو ں نے کہاکہ بین الاقوامی امن کا تقاضا ہے کہ عدل برداشت اور تسلیم کا مادہ پیدا کیا جا یے ۔ انہو ں نے کہاکہ علماء و مشایخ اور حکمران مسلم امہ کے اتحاد و اتفاق کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ انٹرنیشنل کا نفرنس کے سٹیج سیکرٹری کے فرایض علامہ محمد غلام ربانی افغانی اور علامہ محمد نصیر اللہ نقشبندی نے سرانجام دیے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہو یے مہمان خاص لا رڈ میر آف برمنگھم سید شفیق حسین شاہ نے کہا کہ اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے ۔ کسی پر جبر و ظلم اور تشدد کی ہر گز اجازت نہیں ہے ۔ اللہ رب العزت نے رسول اکرم کو تمام جہانوں اور مذاہب کے لیے باعث رحمت بنا کر بھیجا ہے ، کسی کو کسی گورے یا کالے پر کویی فوقیت حاصل نہیں ہے ۔ دنیا میں پیار محبت ، غم گساری ، شفقت ، نرمی ، خبر گیری اور مہربانی کا درس آپ کی زندگی سے ملتا ہے ۔ آج مسلمانوں کے زوال اور پستی کی حقیقی وجہ یہی ہے کہ انہو ں نے رسول اللہ کی سیرت و کردار کی پیروی چھوڑ دی ہے اور محض تفرقہ اور اختلافات کی بھینٹ چڑھ گیے ہیں آپ کی تعلیمات سے متا ثر ہوکر لوگ خو د ہی چلے آتے تھے آپ نے دین میں نرمی ، بدکاری کی شدید ممانعت ، رسم و رواج کی زنجیروں سے رہایی ، انسانی مساوات ، حسن سلوک ، غلاموں کے لیے نرمی اور عورتوں کے بارے میں خدا سے ڈرنے کا درس دیا اور یہاں تک فرما دیا کہ جنت تمہا رے ماءوں کے قدموں تلے ہے آج بھی اگر امت مسلمہ رسول اکرم کے قدموں میں خود کو پیش کر دے تو کامیابیاں اور عروج ہمارے قدم چومے گیں ۔ حسب نسب کسب حسن اور عہدہ یہا ں کسی کو اونچا نہیں رکھ سکتے ہیں بلند مرتبت وہی ہے جو خود کو خدمت خلق کے لیے پیش کر دے دہشتگردی ، انتہا پسندی ، نفرت اور عداوت سے بچاءو کے لیے ہمیں اپنا احتساب کرنا ہوگا اور ان قوتوں کے خلا ف یکجا ہونا پڑے گا جو اسلام کا اصل چہرہ مسخ کرنے میں مصروف ہیں ۔قوت عشق سے ہر پست کو بالا کردے دہر میں اسم محمد سے اجالا کردے ۔سردار عتیق احمد خان سا بق وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ ہمیں تمام تعصبات اور اختلافات کو مٹا کر اس معاشرے ے سے مثبت سبق سیکھنا ہوگا اور آیندہ برطانوی انتخابات میں اسی امیدوار کا ساتھ دینا ہو گا جو ناموس رسالت اور مسلہ کشمیر کے حوالہ سے ہمارا معاون و مددگار ثا بت ہو سکے ۔ کانفرنس سے ایم پی جان ہیمنگ ، ایم ای پی جیمز ایلس ، سٹیفن بیکر ، ایم ای پی ساین سیمن ، ایم پی سٹیو بیکر ، ایم پی شبانہ محمود ، ایم پی خالد محمود مرزا ، ایم پی یا سمین قریشی ، اینڈریو مچل ، فل بینین ، سابق لارڈ میر آف بر منگھم چو ہدری عبد الرشید ، کنونیر حریت کانفرنس سید یوسف نسیم ایڈووکیٹ ، ڈپٹی لارڈ میر کونسلر محمد ندیم ، سابق میر آف ہایی ویکم محبوب حسین ھٹی ، چیرمین قا ید اعظم ٹرسٹ برطانیہ را جہ محمد اشتیا ق ، عبد الرزاق ساجد چیرمین المصطفی ویلفیر ٹرسٹ ، امیر جما عت اہلسنت پاکستان اسلام آباد مفتی محمد ضمیر ساجد ، علامہ محمد اشرف قریشی ، علامہ حافظ محمد فضیل احمد قا دری قایم مقام صدر مرکزی جما عت اہلسنت ، الشیخ مصباح المالک لقمانوی چیرمین ادارہ مصباح القرآن برطانیہ ، صا حبزادہ پیر محمد نور العا رفین نقشبندی ،صا حبزادہ پیر ظہیر الدین نقشبندی ، علامہ محمد انور قمر ہاشمی جا معہ انوارالقرآن برطانیہ ، سردار محمد اخلا ق خان ایڈووکیٹ جمو ں و کشمیر پیپلز پارٹی ، صا حبزادہ سلطان ریا ض الحسن سجادہ نشین آستانہ عالیہ سلطان باہو ، صا حبزادہ سلطان ذونیر حسن ، مولانا نیا ز احمد صدیقی ،بیر سٹر رشید مرزا ، پیر محمد طیب الرحمن قا دری ، سید قمر الا ہا شمی ، علامہ ضیا ء الاسلام ہزاروی ، محمد حیات علی نصیروی ، چو ہدری محمد اسلم وسن ، را جہ محمد زاہد ، مفتی عبد الرسول منصور الاز ہری ، قا ری محمود الحسن بخا ری ، قا ری محمد عاصم صدیقی ، پیر محمد افضل قا دری ، پیرذادہ امداد حسین ، سردار پلدیپ سنگھ ،سمیرا فرخ چیرپرسن بنات المسلمین برطانیہ ، محترمہ فضیلت بی بی ، نا زیہ بی بی ، نگینہ بی بی ، شہناز صدیق ، شہزاد اقبال مغل ، بیرسٹر ایوب خان ،کونسلر محمد اخلاق ، کونسلر چوہدری محمد ناظم ، منجیت سنگھ ، مولانا بوستان قا دری ، علامہ امداد اللہ قاسمی ، پا دری ڈیو کووپر ، مفتی محمد فاروق علوی ، امیر جما عت اہلسنت برطانیہ مفتی یا ر محمد قا دری ،بشارت داد ، ساجد یوسف ، محسن عباس ، کوسنلر افتخار اے چو ہدری ، ڈا یر یکٹر نشکام سنٹر امریک سنگھ اوبھی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔کانفرنس کے اختتام پر دنیا بھر میں امن و امان اور مسلم امہ کے اتفاق و اتحا د بارے خصوصی دعا بھی کی گیی۔

Short URL: http://tinyurl.com/z29oyjc
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *