ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم فیورٹ ہے: وسیم اکرم

Print Friendly, PDF & Email

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم فیورٹ ہے۔ حالیہ دنوں میں وہ جس طرح کی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتی آئی ہے اس سے لگتا ہے کہ اس سیریز میں سخت مقابلہ نہ ہو۔ وسیم اکرم نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ سیریز دراصل پاکستانی بیٹنگ کا امتحان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس صرف دو تجربہ کار بیٹسمین یونس خان اور مصباح الحق ہیں۔ انگلینڈ کی بولنگ کے سامنے پاکستانی ٹیم کے لیے ہر مرتبہ 350 رنز سکور کرنا آسان نہ ہوگا۔پاکستانی بیٹسمینوں کو دفاعی خول میں بند ہونے کے بجائے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنی ہوگی۔ٹیسٹ کرکٹ میں 414 اور ون ڈے میں 502 وکٹیں حاصل کرنے والے وسیم اکرم نے کہا کہ سیریز کا بڑی حد تک انحصار اس بات پر ہوگا کہ جیمز اینڈرسن کتنے فٹ ہیں اور کیا وہ پہلے ٹیسٹ میں کھیلنے کی پوزیشن میں ہونگے یا نہیں؟ وسیم اکرم نے کہا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ جولائی میں انگلینڈ کی کنڈیشنز کھیلنے کے لیے آسان ہوجاتی ہیں لیکن وہ اس بات کو نہیں مانتے۔ انگلینڈ میں وکٹیں سیدھی اور آسان نہیں ہوں گی۔ ان وکٹوں پر ڈیوک گیند بہت زیادہ سوئنگ کرتی ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/zv8vlas
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *