ظالم شوہر نے اپنی بیوی سات بچوں کی ماں پر تیزاب پھینک دیا تیزاب گردی سے متاثرہ کا پورا جسم جھلس گیا

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بیورورپورٹ) ظالم شوہر نے اپنی بیوی سات بچوں کی ماں پر تیزاب پھینک دیا تیزاب گردی سے متاثرہ کا پورا جسم جھلس گیا زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے تفصیلات کے مطابق محلہ ظفر آباد کی رہائشی نجمہ بی بی دختر بشیر احمد کی شادی28سال قبل محمد رفیق ولد فضل دین ارائیں سے ہوئی تھی جس چھ بیٹیاں اور ایک بیٹا پیدا ہوا گھریلو ناچاقی پر ملزم اور اسکی بیوی میں جھگڑا ہوا تھانجمہ اپنے بچوں کے ساتھ علیحدہ کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر اور کسی کے گھر میں کام کاج کر کے بچوں کا پیٹ پالتی تھی ملزم کی ملکیت ایک پلاٹ اور خرچہ کے لئے عدالت میں اسکی بیوی نے کیس دائر کر رکھا تھا کیس کے باعث ملزم نے بیوی بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دے رکھی تھی جسکی نجمہ بی بی نے تھانہ سٹی درخواست دے رکھی تھی لیکن پولیس نے اس پر کاروائی نہ کی تھی نجمہ بی بی گھر میں کام کے لئے نکلی تو ملزم محمد رفیق موٹر سائیکل پر آیا اور تیزاب کی بوتل اس پر انڈیل دی اور فرار ہو گیا متاثرہ کو ریسکیو1122نے تشویش ناک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے موقع پر پہنچ کر پولیس کا کاروائی کا حکم دیا۔۔

Short URL: http://tinyurl.com/y94qvx9w
QR Code: