تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔ 20 سالہ نوجوان موقع پر جانبحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

فاروق آباد (رانا حمید سے) تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا۔ 20 سالہ نوجوان موقع پر جانبحق جبکہ دوسراشدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 20 سالہ عاقب اورعاطف دونوں بھائی جو کہ محلہ رسول پورہ کے رہائشی تھے موٹر سائیکل پر فاروق آباد سے شیخوپورہ جا رہے کہ ایڈمور پیڑول کےقریب نامعلوم تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا نتیجے میں 20 سالہ عاقب ولد لیاقت موقع پر جانبحق جبکہ دوسرا بھائئ عاطف شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر اس کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے۔
484 total views, 1 views today
Short URL: http://tinyurl.com/y3jkm42b
QR Code: 
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...
Leave a Reply