معمولی عارضہِ قلب کی علامات ہیں تو فوری اسپرین

Print Friendly, PDF & Email

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے معروف محققین کا کہنا ہے اگر لوگوں میں معمولی عارضہِ قلب کی علامات ہوں تو انھیں فوری طور اسپرین لینی چاہیے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ نازک گھنٹوں کے دوران اور معمولی عارضہِ قلب کے بعد اسپرین لینے سے دل کے بڑے دورے کی شدت میں آٹھ فیصد کمی ہو جاتی ہے۔ یہ تحقیق جریدے لینسیٹ میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق دل کی بیماری کے دوران اسپرین کے فوائد کے بارے غلط اندازے لگائے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ ایسپرین کے روزانہ استمال سے صحت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں جیسے السر، معدے یا دماغ سے خون رسنا وغیرہ تاہم عارضہِ قلب میں مبتلا بہت سے مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر ایسپرین تجویز کی جاتی ہے۔

(بشکریہ: بی بی سی اُردو)

Short URL: http://tinyurl.com/z68cmlc
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *