رمضان بازار میں چینی کے سٹال پر بندر بانٹ جاری، من پسند افراد کو دس سے بیس کلو چینی جبکہ عام شہریوں کو ایک کلو چینی کیلئے بھی ذلت و رسوائی کا سامنا

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد ( سید تقی شاہ) رمضان بازار فاروق آباد میں چینی کے سٹال پر بندربانٹ جاری من پسند افراد کو دس سے بیس کلو چینی فراہم کر دی جاتی ھے جبکہ ضعیف العمر غریب اور عام شہریوں کو ایک کلو چینی کیلئے ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ضعیف العمرغریب لوگوں کے ساتھ غیر انسانی اور ذلت والے سلوک کی مذمت کرتے ھیں مقامی انجمن تاجران نے ڈی سی شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ھے کہ کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے غریب ضعیف العمر شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ سودا سلف خریدنے کہ سہولت فراہم کی جائے اور کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y47rs3pb
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *