پولیس کی کامیاب کاروائی ‘ بدنام زمانہ منشیات فروشوں سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد

Print Friendly, PDF & Email

واں بھچراں (ایف یو نیوز) واں بھچراں پولیس کی کامیاب کاروائی ‘ بدنام زمانہ منشیات فروشوں سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں محمد رمضان سگو اور سب انسپکٹر محمد حیات نے ناکہ لگاکر کار نمبر 124ایم بی اسلام آباد ایکس ایل آئی کوروک کر چیک کیا تو اس میں منشیات فروش عمر حیات ولد غلام رسول سکنہ گوالیوالہ، محمد رمضان ولد نور محمد ،محمد ارشد ولد میاں مٹھو سکنائے سلطان والہ سوار تھے ۔پولیس نے گاڑی کی تلاشی لی توگاڑی سے ایک شاپربرآمد ہوا جس کو کھول کر چیک کیا گیا تو شاپر میں ایک کلو 310گرام چرس تھی۔پولیس نے ملزمان کو کار سمیت پکڑ کر تھانہ واں بھچراں میں 9سی کے تحت ایف آئی آر درج کرلی ۔

Short URL: http://tinyurl.com/hg53gce
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *