اسٹیٹ لائف سب زون شیخوپورہ کے کمپیوٹر زکا لاہور آفس سے رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے 3لاکھ سے زائد صارفین مشکلات سے دوچار

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد ( ایف یو نیوز) اسٹیٹ لائف سب زون شیخوپورہ کے کمپیوٹر زکا لاہور آفس سے رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے 3لاکھ سے زائد صارفین مشکلات سے دوچارہو رہے ہیں ،وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر اورچئیر مین اسٹیٹ لائف سے اصلاح واحوال کا مطالبہ۔ بتایا گیا ہے کہ ضلع کچہری شیخوپورہ کے قریب واقع پرائیویٹ کوٹھی میں قائم اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کاسب زون آفس قائم ہے اس آفس میں ضلع بھر کے3لاکھ سے زائد بیمہ دار اپنی سالانہ اقساط ادا کرتے ہیں ،سرنڈر ووچر ،لون فارم ،لیٹ فیس ،سٹیٹس اور دیگر بہت سے معاملات کوبھی اسی آفس میں ڈیل کیا جاتا ہے گذشتہ کچھ ہفتوں سے اسٹیٹ لائف سب زون شیخوپورہ کے کمپیوٹرز کا اسٹیٹ لائف زونل آفس لاہورسے پی ٹی سی ایل کی کیبل اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ میں کٹ جانے کی وجہ سے رابطہ منقطع ہے اعلیٰ سطح کوشش کے باوجودمذکورہ کیبل کو درست اور رابطہ بحال نہیں ہو سکا۔ ضلع شیخوپورہ کے پالیسی ہولڈرز نے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر اور چئیرمین اسٹیٹ لائف شعیب میر سے مطالبہ کیا ہے کہ سب زون شیخوپورہ کے کمپیوٹرز کا رابطہ بحال کیا جائے اور اسٹیٹ لائف شیخوپورہ زون کو سرکاری عمارت فراہم کی جائے تاکہ بیمہ داروں کے مسائل کو کم کرنے میں مدد مل سکے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/j5n3o4t
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *