بابر مسیح کی سنوکر چیمپیئن شپ میں شرکت

Print Friendly, PDF & Email

پاکستانی سنوکر کے کھلاڑی بابر مسیح سکس ریڈ ورلڈ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔ یہ چیمپیئن شپ بینکاک میں پانچ سے دس ستمبر تک منعقد ہو گی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے صدر عالمگیر اے شیخ نے سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کو بتایا کہ بابر مسیح کے ہمراہ پی بی ایس اے کے نائب صدر جاوید کریم (مندوب) اور شبیر حسین (ریفری) بھی جا رہے ہیں۔ عالمگیر شیخ نے بتایا کہ اس چھ روزہ ٹورنامنٹ میں مختلف ممالک سے 36 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جنھیں آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ بابر مسیح گروپ ایچ میں شامل ہیں جس میں ان کا پہلا مقابلہ مصری کھلاڑی ہاشم سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ہر گروپ میں سے چار کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گے جبکہ اس چیمپیئن شب میں کل انعامی رقم 80 لاکھ تھائی بھات ہے۔  چیمپئن شپ کے فاتح کو 25 لاکھ بھات، دوسرے نمبر پر آنے والے کو دس لاکھ بھات جبکہ سیمی فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پانچ پانچ لاکھ بھات انعام دیا جائے گا۔ چیمپیئن شپ میں کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے بھی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

1,144 total views, 3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/zbvun6k
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...