سیاستدانوں کی خفیہ شادیاں

M. Sarwar Siddiqi
Print Friendly, PDF & Email

تحریر: ایم سرورصدیقی
پاکستان کے بیشتر سیاستدان خفیہ شادیاں کرنے میں بڑے مشہور ہیں جب وہ اقتڈار میں آتے ہیں تو ان کے دل میں نت نئی شادیاں کرنے کی دبی دبی امنگ بڑی ترنگ کے ساتھ جاگ اٹھتی ہے ایک دو پر ہی موقوف نہیں درجنوں سیاستدان اس معاملہ میں چھپے رستم ہیں یعنی جس پر ہاتھ رکھو وہی سوا لال۔ایک زمانے میں یہ علت صرف فلمی ستاروںتک ہی محدود تھی برصغیرمیں اکثرشرفائنت نئی شادیاں کرنے والوںکو اچھا نہیں سمجھتے تھے ویسے بھی کہا جاتاہے بغیر کسی عذرکے دوسری پھر تیسری شادی عیاشی تصورکی جاتی ہے۔ فلمی ستاروںکی بات کی جائے تو ان کی دوستیاں،سکینڈل،منگنی،شادی ،طلاق، تردیدپھر شادی پھر طلاق لوگ مزے لے لے کر بیان کرتے۔ شنیدہے کچھ اداکار ایسی بے پرکی کمپنی کی مشہوری یعنی شہرت اور مارکیٹ میں اپنی ویلیو برقرار رکھنے کےلئے اڑادیا کرتے اور رد ِ عمل پر بڑے محظوظ ہوتے رہتے کچھ سیانوںکا کہناہے کہ جب انسان دولت مندہوجاتاہے تو اکثر کے نظریات کافی بدل جاتے ہیں وہ پہلا کام یہ کرتاہے کوئی سوہنی من موہنی صورت دیکھ کر دوسری شادی کرلیتاہے نفسیاتی لحاظ سے اسے تشنہ آرزو کی تکمیل بھی کہا جا سکتاہے چونکہ انسان کی جبلت ہے اسے ہمیشہ خوب سے خوب ترکی تلاش رہتی ہے اس لئے وہ اپنے گھر اور دل کا ماحول رنگین بنانے کےلئے تبدیلی چاہتاہے۔ برصغیر میں یا دنیا میں کہیں بھی جب بادشاہی نظام ہوا کرتا تھا تب ملک کے حاکم کو شادی کرنے پر کسی قسم کی تنقید کا سامنا نہیں کرناپڑتا تھا بلکہ وہ جتنی زیادہ شادیاں کرتا اتنا ہی اس کی مشہوری اور اس کے بادشاہ ہونے کا ٹیکہ بنتا چلا جاتا تھا۔ تاہم آج کے دور میں بادشاہی نظام تو نہیں مگر جمہوری نظام میں بھی حاکم کئی کئی شادیاں رچاتے ہیں جن میں سے کچھ کا اعلان کرتے جبکہ کچھ خفیہ رکھتے ہیں۔مگر میڈیا کی موجودگی میں شادی کو خفیہ رکھنانہایت مشکل کام ہو چکا۔ سیاستدانوں کے علاوہ بھی جن پبلک فگرز نے شادی کی تو ان کا بھانڈا بھی پھوٹ گیااور بالآخر انہیں عوام کے سامنے اپنی شادی کو قبول کرنا پڑا۔موجودہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنی گزشتہ اور پیوستہ شادی کو کچھ عرصہ چھپائے رکھنے کی کوشش کی تھی مگر میڈیا میں معاملہ آ جانے کے بعد انہوں نے شادی کا تسلیم کر لیا تھا۔ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی حسین ترین خاتون حسنہ سے خفیہ شادی کی باز گشت کئی سال سنائی دیتی رہی امیر بیگم اور نصرت بھٹو کے ساتھ تو شادی اعلانیہ تھی لیکن کہا جاتا ہے کہ بھٹو صاحب نے تیسری بیوی حسنہ سے خفیہ شادی کی تھی۔ سابقہ ن لیگی حکمران بھی اپنی خفیہ شادیوں کے حوالے سے خاصے مشہور رہے ہیں۔اس معاملے میں چھوٹے میاں اور بڑے میاں برابر کی شہرت رکھتے ہیں۔تاہم سینئر صحافی اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے شہباز شریف کی ایک اور شادی سے پردہ اٹھایا ہے انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم حئی جو کہ ایک بہت اچھے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جب وہ سیکرٹریٹ میں تھیں تو ان کی پروموشن کی گئی تھی اور ان کی پاور میں بھی کافی اضافہ کیا گیا تھا کہ وہ کئی سینئر افسران کو گھنٹوں اپنے آفس کے باہر بٹھائے رکھتی تھیں۔ پھر اچانک وہ منظر سے غائب ہو گئیں۔ان کی سرکاری نوکری کے دوران ہی شہباز شریف سے ان کی شادی کی خبریں سامنے آتی رہیں مگر ان خبروں کی ہمیشہ تردید کی جاتی رہی ہے۔ تاہم اب میرے پاس ایک گواہ ہے جس کا کہناکہ اس نے شہباز شریف اور کلثوم حئی کی شادی کے نکاح نامے پر دستخط کیے ہیں۔ سینئر صحافی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے کلثوم حئی سے جب شادی سے متعلق جاننا چاہا تو انہوں نے تردید کرنے کی بجائے کہا کہ آپ اس وقت یہ خبر اس لیے بریک کرنا چاہ رہے ہیں تاکہ شہباز شریف پاکستان واپس نہ آئے۔ان کے ذہن میں عوام اور میڈیا کی طرف سے آنے والی تنقید کے وسوسے پید اہوں اور وہ لندن میں ہی رہ جائیں۔تاہم چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ شادی کرنا کوئی بری بات نہیں مگر چھپانا بھی درست نہیں ہے۔انہوںنے اپنی مرضی سے شادی کی ہے تو اس خوشی کی خبر میں عوام کو بھی شامل کرتے ہوئے سب کے سامنے اپنی شادی کا اظہار کر لینا چاہیے۔ بہرحال اقتدار کے مزے لوٹنے والے سابقہ ن لیگی حکمرانوں میں خواجہ آصف، اسحاق ڈار، کیپن ر یٹائرڈ صفدر، خواجہ سعد رفیق اوردیگرنے اپنی اپنی وزارتوںکے دوران دوسری شادی کرلی کچھ کی تیسری شادی کی بھی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں ماضی میں سابقہ شیر پنجاب ملک غلام مصطفےٰ کھر کئی شادیوںکے لئے مشہور تھے لیکن خادم ِ اعلیٰ نے سب ریکارڈ ٹوڑ دالے۔ میاں حمزہ شہباز شریف کی ایک بیوی ہونے کی دعویدار نے انہیں کئی سال چنے چبائے رکھے پھر ایک سابقہ چیف جسٹس نے ان میں “مصالحت “کراتے ہوئے طلاق کروادی اور اس طرح یہ باب بندہوگیا۔ اسی طرح معروف ٹی اینکر اور وزیر عامر لیاقت علی کی ایک اور شادی منظر ِ عام پر آئی تو ان کے خاندان میں تھر تھلی مچ گئی موجودہ وزیر ِ اعظم عمران خان نے یکے بعد دیگرے تین شادیاں کی ہیں لیکن دھڑلے سے۔انہوںنے کسی شادی کو زیاد ہ دیر نہیں چھپایا اور قبول کرلیا ان کی شادیاں اب بھی موضوع ِ بحث ہیں ۔ایک اور سابقہ وزیر اعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے ایک مشہور مغنیہ سے ان کے کرئیر کے عروج میں شادی کرلی یہ شادی بھی خفیہ تھی کب شادی ہوئی ؟ کب طلاق کوئی مصدقہ تاریخ بیشتر کو معلوم نہ ہو سکی۔ اسی طرح پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کی متعدد خفیہ شادیوںکی گونج کئی مرتبہ سنائی دیتی رہی کچھ عرصہ پہلے ڈاکٹر تنویرزمانی نامی خاتون نے دعوی ٰ کرکے سب کو حیران پریشان کرڈالا کہ وہ آصف علی زرداری کی بیوی ہیں انہوںنے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر بھی جاری کردیں ان کا کہنا تھا کہ ہماری شادی دبئی میں ہوئی ہے اس کے علاوہ مخالفین ریان علی کو بھی آصف علی زرداری کی بیوی قرار دیتے رہے سچ کیاہے خداہی بہترجانتاہے ۔ ابھی بہت سے سیاستدان اس حمام میں ننگے ہیں جن کی کھوج لگائی جارہی ہے بہرحال ایک بات طے ہے کہ خفیہ شادیاںکرنے میں ہمارے خادم ِ اعلیٰ کا کوئی ثانی نہیں وہ نمبرون ہیں خدا جانے کوئی سیاستدان ان کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب بھی ہوگا یا نہیں کچھ یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔

Short URL: http://tinyurl.com/y5wpvezc
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *