شارٹ سرکٹ کے باعث رائس مل میں آتشزدگی، دس لاکھ مالیت کا سامان اور مشینری جل کر خاکستر

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد ( بابر علی بسراء) شارٹ سرکٹ کے باعث رائس مل میں آتشزدگی، میاں رائس مل شرقپور روڑ شیخوپورہ میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی، آگ لگنے سے تقریبا” 10 لاکھ مالیت کا سامان اور مشینری جل کر خاکستر ہو گئی۔ ریسکیو کی فائر فائیٹنگ ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا بروقت آگ پر قابو پانے سے تقریبا” 20 لاکھ مالیت کا سامان جلنے سے محفوظ کر لیا اطلاع کے مطابق شرقپور روڑپر واقع میاں رائس مل میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی مشنری اور سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہونے پر فائرفائیٹنگ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا جس سے گودام میں موجود سامان اور مشنری کو جلنے سے محفوظ کر لیا اور آگ کو پوری مل میں پھیلنے سے روک دیا۔

15 total views, 2 views today

Short URL: //tinyurl.com/y3spoc5g
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *