پولیس اسٹیشن میں ٹاؤٹ اور نام نہاد چوہدریوں کا داخلہ ممنوع: ایس ایچ او سٹی

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد ( ایف یو نیوز) پولیس اسٹیشن میں ٹاؤٹ اور نام نہاد چوہدریوں کا داخلہ ممنوع ہے ،شریف شہریوں کیلئے میری خدمات 24گھنٹے حاصل ہیں ،عوام کے مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او سٹی فاروق آباد سید وجیہہ الحسن شاہ نے جامع مسجد گلزار مدینہ میں بعد از نماز جمعہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور اہلیان علاقہ کے مسائل سنے انہوں نے نمازیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مسائل اور شکایت بغیر کسی خوف وخطر ہمیں بتائیں انہیں حل کیا جائے گا جس پر شہریوں نے بہت سے مسائل کی نشاندہی کی لاری اڈہ پر ٹریفک ،جعلی نمبر پلیٹ ،گوشت کی چربی سے پید ا ہونے والی بد بو ،کالج کی طالبات کو دوران چھٹی تنگ کرنے سمیت متعدد شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا حکم دیا ۔

Short URL: http://tinyurl.com/h69ngln
QR Code: