سرینا ولیمز نے ومبلڈن جیت لیا، ‘گرینڈ سلیم’ میں برتری

Print Friendly, PDF & Email

امریکی ٹینس سٹار سیرینا ولیمز نے عورتوں کے سنگلز مقابلے میں جرمنی کی انجلیک کربر کو ہرا کر اپنا ساتواں ومبلڈن ٹائٹل حاصل کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے سٹیفی گراف کا 22 گرینڈ سلیم مقابلے جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ انھوں نے ہفتے کو لندن میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں کربر کو سات پانچ اور چھ تین سے شکست دی۔ ولیمز نے گذشتہ برس بھی ومبلڈن ٹورنامنٹ جیتا تھا، تاہم وہ اس کے بعد سے اب تک کوئی گرینڈ سلیم ٹائٹل نہیں جیت پائی تھیں۔ البتہ اس میچ میں انھوں نے کربر کو ہرا کر سابق جرمنی کھلاڑی سٹیفی گراف کا ریکارڈ برابر کر لیا۔ سرینا اور کربر کے درمیان سینٹر کورٹ پر نہایت سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا جو 81 منٹ تک جاری رہا۔ تاہم چوتھی سیڈ کربر کے پاس دفاعی چیمپیئن سرینا کی دھواں دھار سروس کا کوئی جواب نہیں تھا۔ سرینا نے 13 ایسز کروا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ میچ کے بعد سرینا نے کہا: ’یہاں ہونا بہت شاندار لگ رہا ہے۔ انجلیک نے مجھے زبردست ٹینس کھیلنے پر مجبور کر دیا۔‘ کربر نے کہا: ’ہم نے بہت اچھا میچ کھیلا۔ سینٹر کورٹ پر میچ کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔

Short URL: http://tinyurl.com/jg2tvnr
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *