سرکاری سکولوں کی پرائیویٹائزیشن حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد(ایف یو نیوز )سرکاری سکولوں کی پرائیویٹائزیشن حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے ،سرکاری ٹیچرز گھر بیٹھ تنخواہیں وصول کرکے عوام کا پیشہ ضائع کر رہے تھے ،پرائیویٹائزیشن سے معیار تعلیم بہتر ہوگا اور حکومتی اخراجات میں بھی کمی آئے گی پریس کونسل کے پروگرام میں مقرر ین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ماہر ین تعلیم کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں کی ابتر صورت حال اور معیار تعلیم کی گرتی ہوئی ساخ کو بچانے کیلئے اس کے سوا اور کئی حل نہیں سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرنے سے تمام مسائل حل ہو جائیں گے اور عوام کو مہنگے پرائیویٹ سکولوں سے نجات مل جائے گی ،تاہم سرکاری سکولوں کی اساتذہ تنظیموں /یونین حکومت پنجاب کے اس اقدام سے سخت ناراضگی کا اظہار کررہی ہیں جو روایتی ہٹ دھرمی ہے پاکستان میں ہر کرپشن اور بدعنوانی کو روکنے کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ محکمانہ تنظیمیں اور یونین ہیں جو اپنے مفادات کی آڑ میں عوامی مفادات اور وسائل کو ضائع کر رہے ہیں حکومت پنجاب اساتذہ کی ان تنظیموں اور یونین کو خاطر میں نہ لائیں اور نہ ہی کسی قسم کا دباؤ لیں اور سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرکے غریب بچوں کو ریلیف دیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jpzgjuu
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *