ضلعی مینجر اوقاف بشیر احمد کھچی نے شیڈول نیلام عام زرعی اراضیات و ٹھیکہ جات جاری کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن( طاہر فرےد سے) ضلعی مےنجر اوقاف بشےر احمد کھچی نے شےڈول نےلام عام زرعی اراضےات و ٹھےکہ جات جاری کر دےا ہے ، تفصےلات کے مطابق وقف اراضےات و مزارات زےر تحوےل محکمہ اوقاف حکومت پنجاب سرکل پاکپتن کے متفرق ٹھےکہ جات / پٹہ جات شےڈول کے مطابق 15 مئی کو نےلام عام کےے جا رہے ہےں , حضرت بابا فرےد الدےن مسعود گنج شکر ، دربار حضرت خواجہ عبد العزےز مکی ، دربار حضرت خواجہ عبدالکرےم ، دربار حضرت سےد آکھن شاہ ؒ، دربار حضرت نور شاہ گےلانی ؒکے مزارات پر متفرق نذرانہ جات ، دےگ پکوائی ، لےٹرےن بلاک ، حفاظت پاپوش ، ، گل فروشی ، آمدن چلتی ٹرےفک وکےش بکس ، مےلا گراونڈ،کے ٹھےکہ جات نےلا م عام کےے جائےں گے ، ٹھےکہ کی معےاد ےکم جولائی2019 سے30 جون2020 تک ہوگی ، تا ہم مقررہ مدت کے اندر اےڈوانس زر ٹھےکہ جمع کروانے کی صورت مےںمزےد دو سال کی توسےع حسب پالےسی ممکن ہے ، نےلا عام مےں حصہ لےنے کےلئے قومی شنا ختی کارڈ کی عکسی نقل اور مقرر کردہ زر ضمانت جمع کروانا لازمی ہو گا ،کامےاب بولی دہندہ کو سالم ٹھےکہ موقع پر جمع کر وانا ہوگا بصورت دےگر جمع شدہ زر ضمانت بحق محکمہ ضبط کر لی جائےگی اور نےلا م آئندہ تارےخ تک ملتوی کر دےا جائے گا ،اگر زرعی اراضےات و ٹھےکہ جات کانےلام عام تارےخ وقت پر نےلام ہوا تو متبادل توارےخ کو نےلام عام کےا جائے گا ،کامےاب بولی دہندہ بمطابق بولی کل زر ٹھےکہ پر گورنمنٹ کی طرف سے عائد کردہ ٹےکس موقع پر جمع کروانے کا پابند ہو گا ، کامےاب بولی دہندہ مجوزہ مالےت کے اشٹام پےپرپر معاہدہ تحرےر کروانے کا پابند ہو گا ، اگر خواہشمند حضرات دےگر شرائط دفتری اوقات کار کے دوران دفترڈائرےکٹر اسٹےٹ اوقاف لاہور، دفتر زونل اےڈ منسٹرےٹر اوقاف و مےنجر اوقاف پاکپتن کے آفس سے حا صل کر سکتے ہےں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y5frmd4r
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *