سوانس میں سیوریج کا نظام نہ ہونے کے باعث گنداپانی گلیوں میں سیلاب کی شکل اختیارکرگیا

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار)سوانس میں سیوریج کا نظام نہ ہونے کے باعث گنداپانی گلیوں میں سیلاب کی شکل اختیارکرگیاجس سے شہریوں کوآمدورفت میں مشکلات کاسامناتفصیلات کے مطابق دامن کوہ میں واقع نواحی علاقہ سوانس کا سیوریج نظام نہ ہونے کے باعث لوگوں کے گھروں کاگندہ پانی ٹوٹی ہوئی نالیوں میں ہوتاہوااُکھڑی سولنگ ،گلیوں کے گڑھوں میں کھڑاہوکرنہ صرف آمدورفت میں مشکلات پیداکررہاہے بلکہ موذی بیماریاں پھیلانے کاموجب بن رہاہے ادھرہرگلی کوچے میں پڑے گندگی کے ڈھیروں نے نہ صرف آمدورفت کے راستے سکڑاکررکھ دیئے بلکہ وبائی امراض پھیلانے کاباعث بنے ہوئے ہیں شہرکی گلی کوچوں میں آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں دن رات آوارہ پھرتے نظرآتے ہیں جس سے شہری ہروقت ان سے خوف زدہ ہیں ۔ عوامی حلقوں نے سوانس میں سیوریج نظام گندگی کے ڈھیروں کوہٹانے اورآوارہ کتوں کوتلف کرنے کاٹی ایم اے میانوالی ،ڈی سی اومیانوالی اورارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/hy6upo4
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *