سرکاری زمین پر قبضہ گروپ کی پرائیویٹ دوکانوں کو مسمارکرکے سکول کی زمین واگزار کروائی جائے

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد(ایف یو نیوز) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ڈیرہ ملا سنگھ ،کی سرکاری زمین پر قبضہ گروپ کی پرائیویٹ دوکانوں کو مسمارکرکے سکول کی زمین واگزار کروائی جائے اہل گاؤں کی ڈی سی او شیخوپورہ سے اپیل ۔بنیادی سہولیات سے محروم تعلیمی درس گاہ میں دہشت گردی سے بچنے کیلئے کئے جانیوالے حفاظتی انتظامات کرپشن کی نظر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکول کمیٹی کے ممبران کا کہنا تھاسکول کی موجودہ صورتحال دیکھ کر لگتا ہے کہ یہاں کوئی پرسان حال نہیں کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نبرد آزما ہونے کیلئے سیکورٹی کے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے گئے جبکہ سکول میں طلباء کوپینے کاصاف پانی بھی میسر نہیں کلاس روم کی کمی کے باعث طلباء سخت گرمی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں پنجاب حکومت نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظرسکول انتظامیہ کو 1200 فٹ پرمحیط چار دیواری کرنے کی ہدایات جاری کیں لیکن ٹھیکیدارنے846 فٹ پر مشتمل باونڈری تعمیرکی ہے جبکہ سکول کی بیرونی دیوار کیساتھ قبضہ مافیہ نے اپنی دوکانیں تعمیر کر رکھی ہیں جنہوں نے بااثر افراد کی اشیر باد میں سکول کے اندر غیر قانونی طور پر دکانیں بنا رکھی ہیں موجودہ صورتحال کے پیش نظر مزکورہ درس گاہ دہشت گردوں کا آسان ہدف ثابت ہو سکتی ہے عوام نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف،صوبائی وزیر تعلیم ،ڈی سی او شیخوپورہ طارق ارقم سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مستقبل کے معمار اب پ ت کاسفر جاری رکھ سکیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/j7ll9zu
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *