تحریک کشمیر ہو انتہا پسندی کا خاتمہ یا امن کے مسائل خواتین کی شمولیت کے بغیر ہر کام ادھورا ہے ، مسز سمیرا فرخ

Print Friendly, PDF & Email

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) بنا ت المسلمین برطانیہ کی پہلی با قا عدہ سالگرہ کی تقریبات انسٹی ٹیو ٹ فا ر لیڈر شپ اینڈ کیمونٹی ڈویلپمنٹ میں انعقاد پذیر ہوئیں جس کی میزبانی کے فرائض چیئرپرسن بنا ت المسلمین برطانیہ مسز سمیرا فرخ نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر تنظیم کے تمام عہدیداران بھی موجود تھے ۔ کونسلر محمد اخلا ق ، کونسلر عاصم رشید، سبحان ملک شفیق، کونسلر اظہر بڑا لوی ، انیلہ اسد وائس چیئرپرسن بنا ت المسلمین برطانیہ ، ریحانہ شاہین، میمونہ خان، گل حورم،بیگم خو رشید فاضل، رفعت خان، فا ئزہ شاہد، آمنہ ، بلال نو شاہی سہروردی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ مقررین نے بنا ت المسلمین کی با العموم کمیونٹی اور با الخصوص خواتین کے لیے پیش کردہ خدما ت پر خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہاکہ خواتین کی واحد نما ئندہ تنظیم ہو نے کے نا طے خواتین کو مضبوط بنا نے اور تمام شعبہ جا ت میںآگے لا نے میں کلیدی کردار رہا ہے ۔ اس موقع پر چیئرپرسن بنا ت المسلمین برطانیہ مسز سمیرا فرخ کا کہنا تھا کہ تحریک کشمیر ہو انتہا پسندی یا امن کے مسائل خواتین کی شمولیت کے بغیر ہر کام ہی ادھورا ہے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/jg47sys
QR Code: