سماجی برائیوں بالخصوص نشہ کے خاتمہ کی کوششوں میں سماجی تنظیموں کا کردار قابل تعریف ہے : غلام مصطفی

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بےورورپورٹ)سماجی برائیوں بالخصوص نشہ کے خاتمہ کی کوششوںمیں سماجی تنظیموں کا کردارقابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہارغلام مصطفی پرنسپل جناح پبلک ہائی اسکول پیر کوٹ پاکپتن نے اسکول میں انجمن فلاح مریضاں، ڈسٹرکٹ اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن وپاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے اشتراک سے نشہ وجنسی تشدد کے خلاف آگاہی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا حکیم لطف اللہ سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے کہا کہ آج ہم حالت جنگ میں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ آج ہمارا استاد اور طالب علم خود سماجی سطح پر میدان میں آئیں اور علم جہاد بلند کرتے ہوئے نوجوان نسل اور معاشرے کو نشہ جیسی لعنت سے پاک کرنے کا عزم کریں ہم انشاءاللہ اپنے معاشرے کو نشہ کی لعنت سے پاک کر کے دم لیں گے وقار فرید جگنو صدر پریس کلب پاکپتن و جنرل سیکرٹری انجمن فلاح مریضان نے کہا کہ پاکستان میں 76 سے 80لاکھ لوگ منشیات کا استعمال کرتے ہیں تمباکو نوشی کی تشہیر پر قانونی پابندی کے باوجود جنرل سٹورز کریانہ سٹورز پر تشہیری مواد آویزاں ہیں منشیات سے آگاہی کے حوالہ سے میڈیا پر تشہیر کی جنگی بنیادوں پر ضرورت ہے بچوں کے راہ راست سے بھٹک جانے کی بنیادی وجوہات والدین کا بچوں کو ان کا جائز پیارنہ دینا اورانکی بنیادی ضروریات کو پورا نہ کرنا ہے والدین کو چاہئے اپنے بچوں کی کفالت اور نگہداشت خود کریںجنسی تشدد کے حوالے سے تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے واقعات میں قریبی رشتہ داراوردوست ملوث ہوتے ہیںان موجودہ معاشرتی مسائل کے حل میں ہماری خواتین اساتذہ و تعلیمی ادارے مساجد و سماجی تنظیمیں اہم کردار ادا کر سکتے ہیںوہ قومیں کبھی زوال کا شکار نہیں ہو سکتی جس ملک کے تعلیمی ادارے صحیح معنوں میں تعلیم وتربیت دے رہے ہوں ڈ اکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی صدر انجمن فلاح مریضان نے کہا کہ نشہ کی بنیاد تمباکو نوشی ہے اور نشہ کیطرف جانے والی پہلی سیڑھی ہے ہمیں اس سیڑھی کو ختم کرنےکی ضرورت ہے تمباکو نوشی کرنےوالا13سے 16قسم کا کینسر امراض قلب ہائی بلڈ پریشرشوگراندھا پن آنکھوں کی بیماریاںتالو ہونٹ کٹے بچے امراض دمہ و دیگر بیشمار بیماریاں کا شکار ہوتے ہیں جو خواتین تمباکو نوشی کرتی ہیں یا سیکنڈ ہینڈ تمباکو نوشی کرتی ہیں انکے ہاں پیدا ہونےوالا ہر 13واں بچہ موت کی وادی میں چلاجاتا ہے اورکمزور بینائی یا اندھے بچے پیدا ہوتے ہی سیمینار میں حکیم ماجد رضا اور طالبات واساتذہ کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Short URL: http://tinyurl.com/yye6aq79
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *