صحافی کے گھر کو لگنے واقعہ کو 25 روز گزر گئے، آگ لگانے والے ملزمان تا حال گرفتار نہ ہو سکے

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بےورورپورٹ)صحافی کے گھر کو لگنے واقعہ کو 25روز گزر گئے ، آگ لگانے والے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے ،صحافی اپنی فریاد لیکر ڈی پی او آفس پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق 25روز قبل ہسپتال روڈ محلہ انعام پر قائم ضیاءفوم سینٹر پر ملزمان اشتیاق وغیرہ نے پٹرول چھڑک کر فوم سینٹر کو آگ لگا دی جس سے دوکان کی دوسری منزل پر رہائش پذیر پریس کلب پاکپتن کے نائب صدر رائے محمد اشرف کا مکان بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا جس کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہوا ، رائے محمد اشرف نے بتایا کہ صبح شام تھانہ کے چکر لگا رہا ہوں وقوعہ کو 25روز گزر چکے ہیں مگر مقدمہ کا تفتیشی سب انسپکٹر طفیل ڈوگر ملزمان کو گرفتار کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کررہا ہے آگ لگنے سے میرا بہت نقصان ہوا ہے اور بچوں نے چھتوں سے کود کر جانیں بچائی ہیں رائے محمد اشرف نے ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

Short URL: http://tinyurl.com/y4lkp2s5
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *