صحافی کے بھائی کے اغواکاروں کو فوری گرفتار کیا جائے، ہفتہ کے اندر اغوا کار گرفتار نہ ہوئے تو آر پی او آفس کے سامنے دھرنا دیں گے: چیئرمین پریس کلب پاکپتن

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بیورورپورٹ) صحافی کے بھائی کے اغواکاروں کو فوری گرفتار کیا جائے، ایک ہفتہ کے اندر اغوا کار گرفتار نہ ہوئے تو آر پی او آفس کے سامنیدھرنا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پریس کلب پاکپتن پیر امداد حسین،صدر پریس کلب وقار فرید جگنو، سینئر نائب صدر سمیع اللہ، جوائنٹ سیکرٹری طاہر فرید ودیگر نے صحافیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے سینئر صحافی و جنرل سیکرٹری پی ایف یو جے ساہیوال ڈویژن چوہدری عمر منظورکے چھوٹے بھائی کے اغواء میں ملوث اغوا کار گزشتہ تین ماہ سے کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں لیکن ساہیوال کی پولیس کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، ایک ڈی ایس پی چھ ایس ایچ اوز اور چالیس پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں اغواء کار لاکھوں روپے کا تاوان لیکر فرار ہوگئے مگر پولیس انہیں گرفتار نہیں کرسکی جو انتہائی قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے اہک ہفتہ کے اندر اندر اغوا کار گرفتار نہ کئے تو ساہیوال ڈویزن کی تمام صحافی برادری آر پی او آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دے گی اور پنجابی اسمبلی کے سامنے بھی دھرنا دے گی۔

Short URL: http://tinyurl.com/y29t5zrn
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *