نوجوانوں کو شاہین کا عملی نمونہ بننے کیلئے محنت کو شعار اور جدید علوم سے آگاہی حاصل کرنا ہوگی: سعدیہ صفدر سعدی

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز) سماجی تنظیم انیشیٹیو فار سوشل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام اقبال ڈے کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ ) فاروق آبادسید تقی رضا شاہ بخاری اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی معروف ابھرتی ہوئی شاعرہ سعدیہ صفدر سعدی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا پیغام آفاقی خصوصاً نوجوانوں کے کیلئے ہے انہوں نے قلم کی طاقت سے انقلاب برپا کیا اور حکیم الامت نے اپنے کلام ذریعے سوئی ہوئی قوم کو جگایا اور مسلمانان ہند کو الگ وطن کا تصور دیا جسے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے اپنی پر عزم قیادت کے ذریعے عملی تعبیر دی آج وطن عزیز جن مشکلات کا شکار ہے ان سے نکلنے کا واحد حل حکیم الاامت کی افکار اور تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے نوجوانوں کو شاہین کا عملی نمونہ بننے کیلئے محنت کو شعار اور جدید علوم سے آگاہی حاصل کرنا ہوگی اور پاکستان کی ترقی کیلئے عملی کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ زندہ قومیں اپنے اسلاف کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اسی میں ا ن کی بقاء ہے ایسی تقاریب کا انعقاد نئی نسل کو علامہ اقبال ؒ کی تعلیمات سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/htyhwm5
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *