جواں سالہ گھریلو ملازمہ زیادتی کے بعد قتل، نعش بغیر پوسٹ مارٹم دفن کردی گئی

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز) جواں سالہ گھریلو ملازمہ زیادتی کے بعد قتل ،مقتولہ کی نعش بغیر پوسٹ مارٹم کے خاموشی کے ساتھ دفن کردی گئی ،مظلوم غریب والدین کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ ،بتایا گیا ہے کہ تھانہ صفدر آباد کے رہائشی نسرین بی بی نے الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) فاروق آبادکے آفس میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس کی سات بیٹیاں اور دوکمسن بیٹے ہیں غربت او ر افلاس کی وجہ سے بیٹیاں امیر لوگو ں کے گھروں میں کام کاج کرتی ہیں نسرین کی سب سے بڑی بیٹی مسماۃ ریمشاہ جس کی عمر 16سال بتائی جاتی ہے گوجرانوالہ کے علاقہ راہ والی کیٹ عسکری 1مکان نمبر62 میں ایک بااثر امیر ڈاکٹر بختاورولد بشارت ہنجرا کے گھر میں4 ماہ سے ملازمہ تھی 29فروری کی رات مسماۃ ریمشاہ کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا اور نعش ان کے آبائی گھر پکا ڈلہ تھانہ صفدر آباد پہنچاکر اسے حادثہ قرار دیکرخاموشی سے دفن کردیا جبکہ بعد ازاں معلوم ہوا کہ مسماۃ ریمشاہ کے ساتھ زیادتی اور تشدد کیا گیا ہے جو ریمشاہ کی موت کا سبب بنی ہے جبکہ نعش پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے بچی کے والدین کا الزام ہے کہ ان کی جواں سالہ بیٹی ریمشاہ کو زیادتی کے بعد تشد د کرکے قتل کیا گیا ہے لہذا قبر کشائی کرکے نعش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے مقتولہ کی والدہ نسرین بی بی زوجہ کمال دین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان ڈاکٹر بختاور ،بشارت اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرکے،قرار واقعہ سزاد ی جائے اور انہیں انصاف دلایا جائے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/gm7uxx2
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *