ریما جوفالی: سعودی خاتون فارمولہ کار ریسنگ میں حصہ لیں گی

Print Friendly, PDF & Email

سعودی عرب میں خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی کے خاتمے کے بعد پہلی سعودی خاتون برطانوی فارمولا فور کار ریس میں حصہ لیں گی۔

27 سالہ ریما جوفالی دفاعی چیمپیئن ڈبل ریسنگ میں لوئس فوسٹر اور سباسچین الواریز کے ہمراہ ڈرائیو کریں گی۔

جب سعودی عرب نے 2018 میں پہلی بار عورتوں کو ڈرائیونگ کی اجازت دی تو اس کے چند ماہ بعد ہی ریما جوفالی نے کار ریسنگ کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کر دیا۔

جدہ میں پیدا ہونے والی ریما جوفالی نے کہا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

سعودی عرب نے عشروں بعد 2018 میں عورتوں کی ڈرائیونگ سے پابندی ہٹائی اور عورتوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے شروع کیے ہیں۔

پابندی اٹھائے جانے کے پانچ ماہ بعد ریما جوفالی نے دو سیٹوں والی کار میں ریسنگ شروع کی اور پھر ایک سیٹ والی کار ریسنگ میں شریک ہو گئیں۔

وہ کہتی ہیں ’اس تقابلی چیمپئن شپ کی وجہ سے یہ سال بہت مشکل رہے گا لیکن میں اس چیلنج کے لیے تیار ہوں۔`

Short URL: http://tinyurl.com/y6mcc3py
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *