اپوزیشن اپنی چوری بچانے میں لگی ہوئی ہے زرداری اورشریف خاندان کی معصوم سی خواہش ہے کہ ان سے کوئی نہ پوچھے : ریٹائرڈ میجر احمد

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بیورورپورٹ) اپوزیشن اپنی چوری بچانے میں لگی ہوئی ہے زرداری اورشریف خاندان کی معصوم سی خواہش ہے کہ ان سے کوئی نہ پوچھے برآمدگی کی بات کرتے ہیں توانکو عوام کے حقوق یاد آتے ہیں شریف خاندان اپنی مرضی اور سہولت کے مطابق چلنا چاہتاہے مگر عوام کا لوٹا گیا پیسہ ہر صورت واپس لایا جائے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 189کے رہنماریٹائرڈ میجر احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیب افسران کے پاس قانون کی طاقت ہے نیب طاقت کا استعمال کرنا چاہے توکوئی انہیں نہیں روک سکتا پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 189کے رہنماریٹائرڈ میجر احمدنے کہا کہ حمزہ شہبازنے عورتوں اوربچوں کوڈھال بنادیا ہے آج پاکستان پر قرضہ 97ارب ڈالرہے پیپلزپارٹی اورن لیگ چاہتی ہے قوم کا پیساان کی جیب میں جاتا رہے اورکوئی نہ پوچھیں جب ان لوگوں پرہاتھ ڈالتے ہیں تویہ جمہوریت کے پیچھے چھپتے ہیں۔

Short URL: Generating...
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *