راستی سکول آف ایکسیلینس کسووال کیمپس اور ساہیوال آرٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے یوم پاکستان اور سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب

Print Friendly, PDF & Email

کسووال (ایف یو نیوز)راستی سکول آف ایکسیلینس کسووال کیمپس اور ساہیوال آرٹس کونسل کے باہمی اشتراک سے یوم پاکستان اور سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے پر میں راستی سکول آف ایکسیلینس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔اس تقریب میں ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی، ماہر تعلیم ڈاکٹر احسان الحق اعوان، چئیرمین یونین کونسل نمبر 76 چوہدری افتخار منہاس، چئیرمین یونین کونسل نمبر 77 ملک اسدایوب اعوان، چئیرمین یونین کونسل نمبر 81 قاضی سعید اعوان نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں شرکت کرنے والے تما م مہمانان گرامی نے سکول میں زیر تعلیم بچوں کے لیے مفت یونیفارم، کتابیں اور مفت تعلیم دینے پر سکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے ماہر تعلیم احسان الحق نے یوم پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ راستی سکول آف ایکسیلینس مستقبل میں ضلع ساہیوال کا بہترین سکول ہو گا۔تقریب میں بچوں نے ملی نغموں پر ٹیبلو پیش کیا۔پروگرام کے آخرمیں راستی سکول آف ایکسیلینس کے چیف ایگزیکٹو محمد ذوالقرنین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور مہمانوں نے ہونہار طلباء اور طالبات عائشہ عدنان، علی عبداللہ،محمد عثمان، سویرا طارق بھٹی،جویریہ جاوید، محمد عالیان، قمر رمضان، انیسہ ایوب میں انعامات تقسیم کیے۔

Short URL: http://tinyurl.com/gn6u3p6
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *