رنبیر کو کترینہ کی یاد اور اجے کیوں برہم؟

Print Friendly, PDF & Email

رنبیر کپور جو کترینہ اور اپنے رشتے کے بارے میں ہمیشہ ہی خاموش رہا کرتے تھے آج کل اس بارے میں خوب باتیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کبھی کسی انٹرویو میں وہ کترینہ کو اپنی زندگی میں ایک اہم ستون بتاتے ہیں تو کبھی اس رشتے کے ٹوٹنے پر تکلیف ظاہر کرتے ہیں۔ اب ایک اور انٹرویو میں انھوں نے اپنی شراب نوشی کے مسائل اور کترینہ پر پھر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کترینہ کے بارے میں زیادہ بات نہیں کریں گے کہیں لوگ یہ نہ سمجھیں کہ وہ اپنی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز کے موقع پر اس موضوع کو کیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب رنبیر سے کوئی پوچھے کہ بھائی ابھی تک آپ کر کیا رہے تھے۔ ویسے یہ فلمسٹارز بھی خاصے دلچسپ ہوتے ہیں کب کہاں کیسے کس چیز کا استعمال کرنا ہے انھیں اچھی طرح معلوم ہوتا ہے۔ اس سے پہلے دپیکا کی فلم تماشا کی ریلیز کے موقع پر دپیکا اور اپنے سابق رشتے کے بارے باتیں بھی کرتے رہے اور ساتھ ہی یھ بھی واضح کرنے کی کوشش کرتے رہے کہ وہ اس موضوع کو بیچنے کی کوشش نہیں کر رہے۔ بحرحال رنبیر اپنے کرئیر کے جس دور میں ہیں انھیں اس طرح کی خبروں کی اشد ضرورت ہے۔

1,057 total views, 2 views today

Short URL: http://tinyurl.com/zykozwq
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...