چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ بر طانیہ راجہ محمد اشتیا ق کی وفد کے ہمراہ لیڈر آف دی برمنگھم سٹی کونسل سے خصوصی ملاقات

Print Friendly, PDF & Email

کونسلر جان کلینسی کے ساتھ با لعموم کمیونٹی کو درپیش مسائل اور با الخصوص کو رو نر سروس کے حوالہ سے مسلم کمیونٹی کے دیرینہ مسئلہ کو زیر بحث لایا گیا


برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیا ق کی قیا دت میں ایک اہم وفد لیڈر آف دی برمنگھم سٹی کونسل کونسلر جان کلینسی سے ملاقات کے لیے پیش ہواجس میں چیئرمین قائداعظم ٹرسٹ برطانیہ کے علاوہ کونسلر وسیم ظفر ، کونسلر چنگیز خان، راجہ محمد ایوب وائس چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ ، محمد بشیر ، راجہ حق نواز جانباز قادری ، محمد سلیم ،محمد عمر بنیا مین ، خان عابد ،اعجا ز صدیقی ، ربنواز چغتائی ، ناصر محموداور دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے جہا ں با العموم کمیونٹی کو درپیش مسائل اور با الخصوص کو رو نر سروس کے حوالہ سے مسلم کمیونٹی کے دیرینہ مسئلہ کو زیر بحث لایا گیا جس پر لیڈر آف دی برمنگھم سٹی کونسل کونسلر جان کلینسی نے اس مسئلہ کے لیے اتھا رٹیز کے ساتھ بات چیت کرنے اور بھرپور تعاون کی یقین دہا نی کروائی ان کا کہناتھا کہ عارضی طور پر اس مسئلہ کی مشکلا ت کو مد نظر رکھتے ہو ئے عملہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے تاکہ آنے والے افراد کو تھوڑا بہت ریلیف مہیا کیا جا سکے ۔ انہو ں نے کہاکہ مستقبل قریب میں متعلقہ شعبہ سے تعلق رکھنے والے آفیسران سے مل کر بہتر حکمت عملی اختیا ر کی جا ئے گی اس موقع پر چیئرمین قا ئد اعظم ٹرسٹ برطانیہ راجہ محمد اشتیا ق نے لیڈر آف دی برمنگھم سٹی کونسل کونسلر جان کلینسی کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی ۔

Short URL: http://tinyurl.com/zqqeena
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *