فاروق آباد اپر گوگیرہ نہر اور کیوبی لنک نہر کے پل خستہ حال ،کسی بھی وقت جان لیوا حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (ایف یو نیوز ) فاروق آباد اپر گوگیرہ نہر اور کیوبی لنک نہر کے پل خستہ حال ہو چکے ہیں کسی بھی وقت کسی جان لیوا حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں ،دونوں نہروں کے پل پر شگاف پڑ چکے ہیں اور اسے کئی مرتبہ مرمت کیا گیا ہے پل ٹوٹنے کے باعث ٹریفک کا جام رہتی ہے اور کئی کئی کلو میٹر تک ٹریفک کی لائنیں لگ جاتی ہیں اور اہلیان علاقہ اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے محکمہ ہائی وے اور ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دران اس عوامی مسلئے کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں معززین شہر کا کہنا ہے کہ خستہ حال پلوں پر اگر کوئی بڑا جانی حادثہ ہو گیا تو اس کا کون ذمہ دار ہوگا سیاسی سماجی ادبی تنظیموں اور مہر بان سائیں عبدالغفور میاں اور شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ،ایس ای ہائی وے ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ ،ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق اور محکمہ نہر کے متعلقہ ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ کیوبی لنک اور اپر گوگیرہ نہروں کے پل اپنی معیاد پوری کرچکے ہیں ان کو از سر نو تعمیر کیا جائے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/hjfv9k4
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *