حاملہ خواتین کے لیے پنک الرٹ سسٹم

Print Friendly, PDF & Email

جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں حکام ان حاملہ خواتین کے لیے بسوں اور ٹرینوں میں بلو ٹوتھ پاورڈ پنک الرٹ سسٹم متعارف کروانے کا سوچ رہے ہیں جو نشستوں پر بیٹھنا چاہتی ہیں۔ ٹرین میں مخصوص نشستوں کے قریب لگی گول گلابی لائٹس اس سینسر سے روشن ہو جائیں گی جو حاملہ مسافروں کے پاس ہو گا جب وہ ٹرین میں سوار ہوں گی۔ بوسان میں 500 حاملہ نے اپریل میں اس سسٹم کو آزمائشی طور پر استعمال کیا تھا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق حکام اس سال کے آخر تک بوسان میں چلنے والی ٹرین اور بس لائنز میں اس سسٹم کو توسیع دینے کا سوچ رہے ہیں۔ متعدد حاملہ مسافروں کا کہنا ہے کہ انھیں رش کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ میں نشست حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ دوسرے مسافروں کا موقف ہے کہ انھیں خاص طور پر رش کے اوقات میں ہمیشہ اس بارے میں یقینی طور پر معلوم نہیں ہوتا کہ آیا کوئی حاملہ ہے اور وہ ایسے افراد سے پوچھ کر جرم نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ٹرین اور بس کے حاملہ مسافر اس بلو ٹوتھ سینسر سسٹم کو استعمال کریں گے۔ اس سسٹم کی بیٹری کی معیاد چھ ماہ ہو گی اور اسے ٹرین اور بس میں نشست حاصل کرنے کی خواہشمند خواتین کے بیگ یا کوٹ کے باہر منسلک کیا جائے گا۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے زیرِ زمین سفر کرنے والی حاملہ خواتین دورانِ سفر دوسرے مسافروں کو آگاہ کرنے کے لیے ایک بیج استعمال کرتی ہیں جس کے اوپر ’بیبی آن بورڈ‘ لکھا ہوا ہوتا ہے تاہم کچھ خواتین یہ نہیں چاہتیں کہ ایسی معلومات دوسروں پر ظاہر ہوں۔

Short URL: http://tinyurl.com/jyk8jzu
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *