پنجاب کالج کوٹ ادو کیمپس، ترقی کی طرف گامزن

Print Friendly, PDF & Email

تحریر: پروفیسر صفیہ انور صفی
تعلیم ہر خاص وعام کا بنیادی حق ہے ۔ اگر بات تعلیم کے ساتھ ساتھ معیار کی بھی ہو تو کیا ہی کہنے۔ پاکستان میں ہمارے بہت سے تعلیمی ادارے اپنی نوعیت کی اعلی کارکردگی دکھانے میں اپنا ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔انہی اداروں میں ایک اہم نام ضلع مظفر گڑھ کی چھوٹی سی تحصیل کوٹ ادوکی سر زمین پر پنجاب گروپ آف کالجزکی شان بڑھاتا ۔پنجاب کالج کوٹ ادو کیمپس اپنی نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں کی بدولت سر فہرست ہے۔

اپنے قدموں پہ زمانے کو جھکا سکتاہے
عزم شمع اگر جلائے کوئی

پچھلے آٹھ سال سے عزم شمع جلائے یہ ادارہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر تحصیل کوٹ ادو میں ایک روشن ستارے کی مانند ہے جہاں پر ٹیلنٹ کو پرکھا جاتا ہے .طلبا وطالبات کو مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔میری خوش نصیبی کہ میں روز اول سے ہی اس ادارے کا حصہ ہوں۔اس ادارے کو میں نے اپنی آنکھوں سے پھلتے پھولتے دیکھا۔اس ادارے کی کامیابی محض چند دنوں پر نہیں بلکہ سالوں پر محیط ہے۔ہر طرح کے چیلنجز کا بھرپور سامنا کرتا یہ ادارہ مسلسل ثابت قدمی سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔اہلیان تحصیل کوٹ ادو کے لیے یہ ادارہ کسی نعمت سے کم نہیں۔یہ بھی درست ہے کہ ایک ہی پلیٹ فارم پر سب کچھ ملنا مشکل ہوتا ہے مگر یہ سچ کر دکھایا ہے پنجاب کالج کوٹ ادو کیمپس کی بہترین حکمت عملی بنانے والے لیڈر نے جن کی ایک آواز پر پوری ٹیم لبیک کہتی ہے۔بہترین ٹیم ورک اس ادارے کی جان ہے۔پنجاب کالج کوٹ ادوکی پوری ٹیم ہر لمحہ ایک نئے عزم کے ساتھ اپنی اپنی محنت سے اس ادارے کی شان میں اضافہ کر رہے ہیں۔اپنی اسی انتھک محنت اور لگن کی بدولت 417 کالجز میں اول نمبر پر (Country Topper#1) رہنے کا اعزاز بھی پنجاب کالج کوٹ ادو کی پوری ٹیم کو حاصل ہے.
کسی بھی ادارے کی ترقی اس کے سچے اور زیرک ذہن رکھنے والے لیڈر کی عمدہ سوچ اپنے پیشے سے سچی لگن اور ہر لمحہ کچھ نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کی جستجو کا منہ بولتا ثبوت ہوتا ہے کیونکہ بہترین حکمت عملی ہی ادارے کو مستحکم بنیادوں پر استوار کراتی ہے۔کوٹ ادو کیمپس کے سربراہ سید اویس بخاری کی قیادت میں یہ ادارہ روز بروز ترقی کی طرف گامزن ہے.ادارے کی اولین ترجحات میں شامل سالانہ کورس کوریج پلان،سالانہ سپورٹس گالا،سالانہ سیرت النبی کانفرنس،سالانہ سائنس ایکسپو،سالانہ تقاریری مقا بلہ جات کا انعقاد،سالانہ کلچرل فیسٹیول،سالانہ ٹیلنٹ ٹیسٹ کاانعقاد،سابقہ طلبا و طالبات کے لیے یادگار اعزازیہ ایک سچے لیڈر کی عمدہ سوچ اور کام سے سچی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔منزل کو صرف وہی لوگ چھو سکتے ہیں جن میں جستجو،لگن اور محنت کا جذبہ پایا جاتا ہے۔

ہم خود تراشتے ہیں منازل کے سنگ میل
ہم وہ نہیں کہ جن کو زمانہ بنا گیا

بحثییت پروفیسر آف پنجاب کالج کوٹ ادو کیمپس میں بہت فخر محسوس کرتی ہوں کہ میں اس ادارے کا اہم حصہ ہوں۔میں نے اس ادارے میں یہ سب بخوبی پایا ہے۔پچھلے ستائیس سالہ ریکارڈ توڑنے کا اعزاز بھی الحمداللہ پنجاب کالج کوٹ ادو کو حاصل ہے۔ڈیرہ غازی خان بورڈ میں مجموعی طور پر 9 پوزیشنیں،انیس لا کھ کا کیش پرائز بھی پنجاب کالج کوٹ ادو کیلیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔کوٹ ادو کیمپس کی پوری ٹیم اور ہونہار طلبا وطالبات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آف پنجاب گروپ آف کالجزجناب پروفیسر سہیل افضل کوٹ ادو تشریف لائے جنھوں نے ڈیرہ غازی خان بورڈ میں نمایاں پوزیشیز حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے اور اسٹیج پرفارمنس پر ہونہار طالبات کے لیے پانچ لاکھ کا چیک بھی پیش کیا۔اپنے اس معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پنجاب کالج کوٹ ادو کی پوری ٹیم روز اول سے کوشاں رہی ہے۔یہ ادارہ اپنے کوالٹی ورک کی بدولت اپنی پہچان آپ ہے،اسی بنیاد پر یہ ادارہ بہت سی دعائیں اور محبتیں سمیٹ رہا ہے۔والدین ،اساتذہ اور بچوں کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی مہمان خصوصی تھے۔انھوں نے پوری ٹیم کی کارکردگی اور پرنسپل جناب سید اویس بخاری کی قائدانہ صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں سراہا.یہ اعزاز بلا شبہ رب پاک کا خاص کرم،والدین کا اعتماد اور انکی دعاؤں کا ثمر ہے۔اس کالج سے جڑے میری زندگی کے اہم ماہ وسال میرے مان اور شان میں فخر کے برابر ہیں۔میرے رب نے جہاں اس ادارے کو میرے رزق کا ذریعہ بنایا ہے،ٹھیک اسی طرح یہ ادارہ میری پہچان بھی بنا ہے۔دعا گو ہوں کہ رب پاک اس ادارے کو مذید کامیابیاں عطا کرے۔آمین

رقص کرتا ہے جہاں تیرے نام پراے چمن!
تو وفاؤں کے راگ الاپتا جا

Short URL: http://tinyurl.com/yy8jd8s4
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *