پولیو کے مرض کے خاتمہ کیلئے حکومتی سطح پر جو اقدامات کیے جا رہے ان کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے مشترکہ کاوشیں کی جائیں: احمد کمال مان

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (طاہر فرید سے) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ پولیو کے مرض کے خاتمہ کیلئے حکومتی سطح پر جو اقدامات کیے جا رہے ان کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے مشترکہ کاوشیں کی جائیں ، والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو کے مرض سے بچاؤ کیلئے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں ، پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں رورل ہیلتھ سنٹر93/D نورپور میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیازاحمد ، ہیلتھ افسران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ،چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیازاحمدنے بتا یا کہ 334961 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا اہداف مقرر کیا گیا ، پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے ،ننھے بچوں کو اپاہج ہونے بچانا ہم سب کی مشتر کہ ذمہ داری ہے ، والدین انسداد پولیو مہم کے دوران ہر پانچ سال کی عمر کے بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں، دریں اثنا ء پولیو مہم کا آغاز 22 اپریل سے کیا جائے گا ، علاوہ ازیں چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمد ، انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں 771 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، جن میں سے 644 موبائل ٹیمیں ، فکسڈ اڈا جات 85 ٹیمیں ، ٹرانز ٹ ٹیمیں42ٹیمیں تشکیل دے دی گئی جو گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی، انسداد پولیو مہم کا آغاز22 اپریل سے کیا جائے جو کہ تین روز جاری رہے گی، انسدا د پولیو مہم22 سے 24 اپریل تک جاری رہے گی۔

Short URL: http://tinyurl.com/y2rc3ove
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *