پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے ، پولیو کا خاتمہ کیلئے مشترکہ طور پر کاوشیں کی ہے : ڈپٹی کمشنر

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بیورورپورٹ)پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے ، پولیو کا خاتمہ کیلئے مشترکہ طور پر کاوشیں کی ہے ، پولیو کا خاتمہ تمام طبقات کے اافرادسنجیدگی سے پانچ سال تک کی ہر عمر کے بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں مانیٹرنگ آفسیر ، ایریا انچارج ،مائیکرو پلان پر عمل درآمد کویقینی بنائیں ، حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،اس سلسلہ میں موبائل ، فکسڈ اڈا جات اور ٹرانزٹ ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن علی عاطف ، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالاافتخار حسین بلوچ ، چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمد ، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض احمد ، ایم ایس ڈاکٹر امان اللہ ،ڈی ایس پی غلام محمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل سرفراز حسین ، ضلعی سپرٹینڈنٹ ویکسینٹر محمد حنیف ورلڈ ہیلتھ کے نمائندے ڈاکٹر ایاز، شبیر الحسن ، الطاف حسین ،سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی ، اس موقع پر چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمدنے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران لوگوں کو پولیو کے قطروں کی افادیت سے متعلق آگاہی دی جائے کیونکہ آگاہی سے ہی مزاحمت ختم ہوتی ہے اور مثبت طرز عمل جنم لیتا ہے ، پولیو کے خاتمہ کیلئے کیے جانے والے اقدامات تمام متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے اور تمام متعلقہ محکمے اپنی اپنی زمہ داریاں بطریق احسن انداز میں نبھا ئیں ،عوام کی شراکت کے بغیر پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے ، حالیہ پولیو مہم میں پیش آنے والی خامیوں پر بہترین حکمت عملئ کے ساتھ قابو پا یا جائے اور اور ہر پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے ،ننھے بچوں کو اپاہج ہونے بچانا ہم سب کی مشتر کہ ذمہ داری ہے ، والدین انسداد پولیو مہم کے دوران ہر پانچ سال کی عمر کے بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں، دریں اثنا ء پولیو مہم کا آغاز 22 اپریل سے کیا جائے گا ، علاوہ ازیں چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمد ، انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں 771 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، جن میں سے 644 موبائل ٹیمیں ، فکسڈ اڈا جات 85 ٹیمیں ، ٹرانز ٹ ٹیمیں42ٹیمیں تشکیل دے دی گئی جو گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔

Short URL: http://tinyurl.com/yyrs6wxj
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *