ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پولیس وین الٹ گئی، وین الٹنے سے 4 پولیس اہلکار شہید2 شدید زخمی

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (سید تقی رضا شاہ) ٹائر پھٹنے کیوجہ سے پولیس وین الٹ گئی، بھکھی نشاط ٹیکسٹائل مل فیصل آباد روڑ پر پولیس وین الٹنے سے 4 پولیس اہلکار شہید2 شدید زخمی ہو گئے ،ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوانوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا، زخمیوں میں اسد الرحمن 30 سال، مجاہدالحسن 32 سال، مشرف علی 45 سال، عامرمنور 25 سال، غلام مصطفی اور اکبر علی شامل ہیں، اطلاع کے مطابق تھانہ گلبرگ کی پولیس وین فیصل آباد سے ملزم کو لے کر لاہور جا رہی تھی کہ راستے میں بھکھی نشاط مل کے سامنے اچانک ٹائر پھٹنے سے وین الٹ گئی جس سے وین میں موجود4پولیس اہلکار شہید اور دو پولیس نوجوان زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو اہلکاروں نے فورا” طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/y62x62t4
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *