وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی برائے کشمیر کابرمنگھم پاکستانی سفا رتخانے کا ہنگامی دورہ

Print Friendly, PDF & Email

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) وزیر اعظم اسلامی جمہو ریہ پاکستان کے خصوصی ایلچی برا ئے امور کشمیر لفٹینیٹ جنرل (ر) عبد القیوم اور ممبر نیشنل اسمبلی قیصر احمد شیخ نے برمنگھم میں موجود پاکستانی سفارتخانے کا خصوصی دورہ کیا تفصیلات کے مطابق پاکستان سے آئے ہوئے وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی برا ئے کشمیر لفٹینیٹ جنرل (ر) عبد القیوم اور ممبر نیشنل اسمبلی قیصر احمد شیخ نے اپنے بر طانیہ کے حالیہ دورہ کے حوالہ سے بر یفنگ کے لیے برمنگھم پاکستانی سفارتخانے کا خصوصی دورہ کیا جہا ں پر دونو ں نمائندگان نے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی اور میڈیا نمائندگان سے خصوصی با ت چیت کرتے ہو ئے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے ہو نے والی پیش رفت با رے مکمل طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمینٹ خالد محمود،مقامی کونسلر ز حضرات کونسلر محمد اخلا ق ، کونسلر محمد ادریس ، کونسلر چنگیز خان، قونصل جنرل پاکستان برمنگھم سید احمد معروف، ڈپٹی قونصل جنرل آف پاکستان برمنگھم میا ں عظمت فا روق ،قاضی عبدا لحفیظ ،ڈاکٹر شوکت نواز خان،ابے کنگ خواجہ، چو ہدری محمد عظیم چیئرمین کشمیر فورم برطانیہ ، چو ہدری منظور حسین نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر ، مخدوم چشتی ، پا سٹر اجمل ، شہزادہ ایم اے حیا ت اور دیگر بھی موجود تھے ۔

 1,420 total views,  3 views today

Short URL: http://tinyurl.com/h56wtao
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *