پی کے ون کی یونین کونسل ون میں لوگ پینے کے صاف پانی کو ترس کر رہ گئے

Print Friendly, PDF & Email

گندہ پانی استعمال کرنے سے بچوں میں پیٹ کی مختلف بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں،علاقہ عمائدین


پشاور (سٹی رپورٹر)صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے ون کی یونین کونسل ون میں لوگ پینے کے صاف پانی کو ترس کر رہ گئے ، ایک ماہ سے زائد ہوگیا پائپوں میں بدبو دار اور گندہ پانی آرہا ہے ،علاقے میں مختلف بیماریاں پھوٹ پڑیں ، عوام نے فوری صاف پانی مہیا کرنے اور لاپرواہی کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے بصورت دیگر احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔ علاقہ مکینوں نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے زائد ہوگیا کہ سرکاری ٹیوب ویل سے آنے والا پانی انتہائی گندہ اور بدبو دار ہے جو نہ ہی پینے کے قابل ہے اور نہ ہی نہانے دھونے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بار ہا علاقہ ناظم اور دیگر بلدیاتی منتخب نمائندوں کو شکایت کی گئی لیکن رہائیشی تاحال پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ منتخب نمائندوں نے بھی علاقے کو اللہ کے آسرے پر چھوڑ دیا ہے ۔ مقامی افراد نے شکایت کی کہ انتہائی مجبوری میں گندہ پانی استعمال کرنے سے بچوں میں پیٹ کی مختلف بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں جنہیں آئے دن ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس لے جا لے جا کر وہ عاجز آچکے ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے ضلع ناظم اور نائب ناظم سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے مسائل کے حل کے لئے وہ از خود نوٹس لیں اور ایک ماہ سے زائد تک لوگوں کو گندہ اور بدبو دار پانی پلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر اگر علاقہ کے مسائل حل نہ کئے گئے تو وہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے ۔

756 total views, 2 views today

Short URL: //tinyurl.com/z38f7db
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *