پانامہ لیکس پر سیاست کرنے والے یہود اور نصارا کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں : ایوب قریشی

Print Friendly, PDF & Email

میانوالی(ایف یو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے پانامہ لیکس پر سیاست کرنے والے کو خبر دار کیا ہے کہ وہ جمہوریت اور پاکستان کی ترقی کو تباہ کرنے کی سازش میں یہود اور نصارا کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں کیونکہ یہود و نصارا اور بھارت کبھی بھی پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے،اس لئے چائنا کا پاکستان میں ترقی کیلئے اقتصادی راہداری کو نہ بننے دینے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں تاکہ پاکستان اس عظیم منصوبہ سے محروم ہو جائے اُنہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں ہر سیاسی راہنما اور کاروباری حضرات بغور دیکھیں کہ اُن کے اے ٹی ایم کارڈز بھی فرنٹ مین ہیں مگر اُن کو اپنے اندر ان کرپٹ لوگ اور کرپشن کے بادشاہوں کے چہرے نظر نہیں آتے،وہ صرف اور صرف محمد نواز شریف کی مخالفت اس لئے کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کو اقتصادی راہداری منصوبہ سے محروم کیا جاسکے،اور 2018ء تک ملک اندھیروں سے نہ نکل سکے،اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آئی پاکستان نے ترقی کی آج بھی غیر ملکی آقاؤں کہے غلام ملکر نواز شریف اور پاکستان کا راستہ روکنا چاہتے ہیں،اُنہوں نے کہا کہ یہ عناصر اب پاکستان کی عوام کو گمراہ نہیں کر سکیں گے،اُنہوں نے کہا کہ بنکوں سے قرضے معاف کرانے والے ،منی لانڈری اور کرپشن کے ذریعے محلات میں رہنے والوں کا عوام خوداحتساب کرے گی اور کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرے گی،اُنہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ جن محلات ، ہوٹلوں اور جہازوں کے خرچ گمنام اے ٹی ایم کارڈز پر چلا رہے ہیں وہ عوام بخوبی جانتے ہیں اور یہ عناصر جلد ناکام اور نامراد ہونگے۔

Short URL: http://tinyurl.com/zjdkuyo
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *