پاکستان سوشل ایسوسی ایشن دیہات میں رہنے افراد کو انٹرنیٹ کے استعمال سے ملکی ترقی میں حصہ لینے کے قابل بنائے گی : سید عمار حسین جعفری

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (ایف یو نیوز)پاکستان سوشل ایسوسی ایشن دیہات میں رہنے افراد کو انٹرنیٹ کے استعمال سے ملکی ترقی میں حصہ لینے کے قابل بنائے گی دنیا میں انٹرنیٹ نے انقلاب برپا کردیا ہے دنیا کے کونے کونے سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ایڈیشنل چیف ایف آئی اے وصدر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن سید عمار حسین جعفری نے ای پاکپتن کی تعارفی تقریب میں کیا انہوں نے مزید بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے دنیا میں اطلاعات تک رسائی آسان ہوگی بنگلہ دیش جیسا ملک جہاں چھ ماہ سیلاب آتے تھے وہاں تعلیم کا حصول مشکل تھا اب وہاں انٹرنیٹ سے تعلیم حاصل کی جارہی ہے آج کی ترقی پسند دنیا میں وہ قوم اور ملک ترقی کرے گا جو انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنائے گا آئی سی ٹی سے استعفادہ کرکے پوری دنیا سے حصول علم کا ذریعہ بنا کر قوم کو سماجی اور اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ہم نوجوانوں کو صرف لیبر کلاس پیدا کررہے ہیں جسکی وجہ سے ہمارے نوجوان نوکریوں کی بھیک مانگتے پھر تے ہیں جبکہ نوکریاں ہمیشہ محدود ہوتی ہیں جب نوجوانوں کے پاس کرنے کیلئے کچھ نہیں ہوگا تو وہ دہشت گردی میں ملوث ہونگے ہمارا نظام تعلیم ہمارے بچوں کو رٹا سسٹم کے ذریعے دولے شاہ کے چوہے بنایاجارہا ہے جدید سسٹم اور ایجادات بشمول کمپیوٹر کی ابتداء ہم مسلمانوں نے کی تھی لیکن جب ہم علم کی راہ سے ہٹے تو مغرب نے ہمارے کام اور لائبریریوں وتحقیقی ذخیرے کو ترجمہ کرکے ترقی کی بلندیوں کو چھولیا آج ہمیں اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علم کی طرف لوٹنا ہوگا ای پاکستان اسی کی طرف ایک قدم ہے اس نظریہ کے تحت ہم اپنے نوجوانوں کو ملازم نہیں باس بنانا چاہتے ہیں جس سے پوری دنیا کے سامنے ہمارا ملک باوقار پاکستان کے طور پر سامنے آئے گا عمران کوراڈینیٹر پنجاب نے ای پاکستان وژن اور سسٹم کی تفصیلات سے آگاہ کیا حکیم لطف اللہ مرکزی سیکرٹری جنرل نے ای مسجد کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہمارے ھادی حقؐ نے 23سال کی زندگی میں دنیا کے اندر انقلاب برپا کردیا وہ عظیم پلاننگ تھی بڑی مشعل راہ کسی اور اُمت کے پاس نہیں ہے اس ویژن کے تحت پاکستان چند ماہ میں آئی سی ٹی کے شعبہ میں خود کفیل ہوسکتا ہے۔۔۔

Short URL: http://tinyurl.com/jorxys8
QR Code:


One Response to پاکستان سوشل ایسوسی ایشن دیہات میں رہنے افراد کو انٹرنیٹ کے استعمال سے ملکی ترقی میں حصہ لینے کے قابل بنائے گی : سید عمار حسین جعفری

  1. Internet says:

    good news and govt should promote it in every corner of the country.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *