مملکت خداداد پاکستان کی بقا اسلام اور جمہوریت کے ساتھ ہے، عمران حکومت جھوٹ کا پلندہ ہے : کاشف نواز رندھاوا

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد(سید تقی شاہ ) مملکت خداداد پاکستان کی بقا اسلام اور جمہوریت کے ساتھ ہے،عمران حکومت جھوٹ کا پلندہ ہے اللہ اس سے ملک کو بچائے ،پوری اسلامی دنیا میں عمران جیسا جھوٹا وزیر اعظم نہیں ہے ،کاشف نواز رندھاوا ۔جامعہ دارالعلوم رحمانیہ فاروق آباد میں منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز عالم دین جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ پنجاب مسلم لیگ ( ن) کاشف نواز رندھاو ا نے کہا کہ عمران حکومت صبح شام جھوٹ پے جھوٹ بولتی ہے اور پوری دنیا میں عمران جیسا جھوٹا وزیر اعظم نہیں ہے ،عالم اسلام کی ہسٹری میں اس طرح کا ڈرامے باز وزیراعظم نہیں ہے یہ صبح کو کچھ کہتا ہے اور شام کو کچھ ہے نیب قوانین کو غلط استعمال کرکے میاں نواز شریف کی کردار کشی کی جارہی ہے اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ انتقام اور مذاق 22کروڑ عوام کے ساتھ ہو رہا ہے جبکہ نواز شریف عوام کے ووٹ کی جنگ لڑ رہے ہیں مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے اور عوام غربت کی چکی پھنسے ہوئے ہیں ،11کروڑ عوام کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کیلئے عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانا بہت بڑی گہری سازش ہے جو کہ پی ٹی آئی کے گلے پڑے گی مملکت خداداد پاکستان کی بقا اسلام اور جمہوریت کے ساتھ ہے ۔

89 total views, 1 views today

Short URL: //tinyurl.com/yxj6a9ar
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *