حکومت پنجاب اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی: ڈپٹی کمشنر

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن(بیورورپورٹ)کھلی کچہریاں عوامی مسائل سے رو شنسائی اور ان کے حل میں مثبت پیشر فت کر تی ہیں،کھلی کچہریاں عوامی مسائل کے حل میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں ، عوام کے حقیقی مسائل کے حل میں کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا ، حکومت پنجاب اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی،عوامی مسائل کے حل میں کو ئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جائے گا ، تمام اداروں کے افسران عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں ،عوام کھلی کچہریوں میں حقیقی مسائل پیش کریں اور کسی کے ساتھ بغض اور دیگر لفو قسم کے الزامات سے اجتناب کریں ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان ، ڈی پی او ماریہ محمود نے مشترکہ طور پر ڈپٹی کمشنر آفس میں لگائی گئی کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پراے ڈی سی جی قیوم قدرت ،اے ڈی سی فنانس ارشد وٹو، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امتیازاحمد ،اے سی علی عاطف ،ایل آر ایم سینٹر انچارج عاصم ہاشمی ودیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنراحمد کمال مان اور ڈی پی او ماریہ محمود نے سائلین کے مسائل سن کر موقع پر ان کے حل بارے احکامات جاری کیے ۔

Short URL: http://tinyurl.com/y3gw95a6
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *