پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کا 90 یوم تاسیس ون ڈے نالج گالہ اور تقسیم ایوارڈز9اپریل کو ضلع کونسل ہال میں ہوگا

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن ( بیورورپورٹ) پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کا 90یوم تاسیس ون ڈے نالج گالہ اور تقسیم ایوارڈز9اپریل کو ضلع کونسل ہال میں ہوگا ان خیالات کا اظہار پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزین سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس موقع پر قومی مسائل اور 6موضوعات پاکستان سوشل ایسوسی ایشن اور پاکستان کا تاریخی پس منظر E پاکستان، نشہ سے پاک پاکستان ،دیرپا ترقیاتی مقاصد ،سائبر سیکورٹی،دیہی انکوبیشن مراکز،خواتین کی معاشی خودمختاری کے موضوع پر مکالمہ ہوگاجس میں ملک بھر سے آئے ہوئے سبجیکٹ اسپیشلسٹ اظہار خیال کریں گیانہوں نے کہ اس طرح کی نالج فل اور معلوماتی کانفرنس پاکپتن کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں اساتذہ کرام سماجی تنظیمیں اور انفارمیشن کمیونیکیشن کے طالبعلموں و اساتذہ کرام، خواتین اور دیہی ترقی کے خواہش مند اور خاص طور پر نوجوان نسل کالج طلباء، ہماری پولیس فورسز اور دیگر ادارے اپنی علمی و تکنیکی استعداد کو بڑھانے کیلئے پورے پروگرام سے استعفادہ کریں۔ کانفرنس کی پلاننگ جناب سید عمار حسین جعفری سابق ایڈیشنل چیف ایف آئی اے اور بانی E پاکستان و صدر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر گلگت بلتستان آزاد جموں کشمیر سے مہمان تشریف لائیں پاکپتن سمیت پاکستان بھر کے سماجی رہنماؤں کو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔

Short URL: http://tinyurl.com/yy2vk6ot
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *