اپنا گھر اولڈ کیئر سنٹر میں کرسمس کی رنگا رنگ تقریب

Print Friendly, PDF & Email

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) اپنا گھر اولڈ کیئر سنٹر میں کرسمس کے حوالہ سے ایک رنگا رنگ تقریب انعقاد پذیر ہوئی ۔ جس میں بڑی تعداد میں بزرگ خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی ۔ بزرگ افراد کی تفریح اور وقت گزاری کے لیے اندرون خانہ تفریحی سرگرمیو ں کا انتظام مو جود تھا ۔ایس پی گوئیل ، ایم آئی سڈل ، محمد اقبال، اے چوہان، ایچ سنگھ، کے سنگھ، شیریں بیگ ، عینی نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔ اس موقع پر اپنا گھر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ لو گ جو طویل عمری میں تنہا ئی اور اکیلے پن کا شکا ر ہو جا تے ہیں ان کی زندگی کو خوشیو ں اور اچھے لمحات سے بھرپور بنا نے کے لیے ایسی تفریحی سرگرمیا ں بے حد ضروری ہیں ۔ درحقیقت تنہا ئی کا شکا ر بزرگ افراد بیما ریو ں اور مایوسی کے اندر مبتلا ء ہو جا تے ہیں ان کے لیے ایسے پروگرامات خوشگوار زندگی کی علا مت ہیں ۔ اس موقع پر کرسمس اور خوشیو ں بھرے گیت بھی گا ئے گئے ۔ اپنا گھر میں تسلسل کے ساتھ وقت گزارنے والے بزرگ خواتین و حضرات کا کہنا تھا کہ اپنے ہم عمر افراد کے ساتھ وقت گزارنے اور ایک دوسرے کے ساتھ خیالا ت کے تبا دلہ سے دلی اطمینا ن نصیب ہو تا ہے ۔ کمیونٹی کو بھی چا ہیے کہ ایسے بزرگ افراد کی دیکھ بھال کے اداروں کے ساتھ تعاون ضرور کیا کریں ۔

Short URL: http://tinyurl.com/hssuo35
QR Code: