ایس ایچ او سٹی کی کاروائی، نوسرباز گروپ کا ایک کارندہ گرفتار، ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے

Print Friendly, PDF & Email

فاروق آباد (عدیل ورک سے) ایس ایچ او سٹی عمر شیراز گھمن کی کاروائی، نوسرباز جیب تراش گروپ کا ایک کارندہ گرفتار، ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے۔ تفصیلات کے مطابق صابر جو کہ نوکھر نو کا رہائشی ہے فاروق آباد سے اپنے گھر نوکھر جا رہا تھا کہ دو نوسربازوں نے لفٹ دینے کے بہانے موٹر سائیکل پر بٹھا لیا اور رستے میں جیب خالی کرتے ہوئے نقدی اور قیمتی کاغذات سے محروم کر دیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی فاروق آباد عمر شیراز گھمن نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نوسربازوں کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا اور ان کے زیر استعمال موٹر سائیکل قبضے میں لے لی اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Short URL: http://tinyurl.com/y27zqy6l
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *