پولیس اہلکار ناکہ لگا کر لوٹ مار کرتے ہیں اور خواتین سے بدتمیزی کرتے ہیں: صاحبزادہ شاہ مقیم بخاری

Print Friendly, PDF & Email

پاکپتن (بیورورپورٹ)پولیس اہلکار ناکہ لگا کر لوٹ مار کرتے ہیں اور خواتین سے بدتمیزی کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار بٹینگا شریف کے سجادہ نشین معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ شاہ مقیم بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تھانہ صدر کے کانسٹیبل ارشاد احمد اور پولیس رضاکار نوید احمد شام ہوتے ہیں فرید پور ڈوگراں (گوگیرہ روڑ) پر ناکہ لگا گر مختلف دیہاتوں کو آنے جانے والوں کو تنگ کرتے ہیں اور پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں، گزشتہ روز بھی 27ایس پی کے رہائشی کو روکا اور انتہائی غیر اخلاقی رویہ رکھا دھکے دیئے اور پیسوں کا مطالبہ کیا میرے آنے کے باوجود رقم کا مطالبہ کرتے رہے میری موجودگی میں ایک موٹر سائیکل اور رکشہ کو روکا خواتین سے بدتمیزی کی اور بھاری رقم کا مطالبہ کیا بٹینگا شریف کے سجادہ نشین معروف روحانی شخصیت صاحبزادہ شاہ مقیم بخاری نے متعدد بار ایسا ہوا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار منشیات فروشوں ، اشتہاریوں کو گرفتار کرتے ہیں اور بھاری رشوت لے کر چھوڑ دیتے ہیں، انہوں نے آئی جی پنجاب، آر پی او ساہیوال، ڈی پی او پاکپتن سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے ۔

126 total views, 3 views today

Short URL: //tinyurl.com/y5x3qgm9
QR Code:
انٹرنیٹ پہ سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضامین
loading...

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *