کئی مہینوں بعد بھی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کا پراسس مکمل نہیں کیا جاتا

Print Friendly, PDF & Email

لنڈی کوتل (ایف یو نیوز) لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے جمعیت علمائے اسلام خیبر ایجنسی کے نائب امیر قاری نظیم گل ،اور طلبا رہنماوں طیب، حاجیم اللہ، وحیدواللہ ،ولید اور میرویس نے کہا کہ نادرا آفس میں تعینات عملہ کی وجہ سے انھیں شناختی کارڈ کے حصول میں بہت مشکلات درپیش ہیں، انھوں نے کہا کہ اگرچہ نادرا کے اعلی حکام نے فارم تصدیق کا جدید طریقہ اعلان کیا ہے لیکن نادرا کا عملہ ان کے احکامات کی خلاف ورزی کر رہا ہے، انھوں نے کہا کہ کئی مہینوں بعد بھی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کا پراسس مکمل نہیں کیا جاتا جس کی وجہ لوگوں کے کئی قانونی کام رکے ہوئے اور طلبا کو بھی شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، انھوں نے گورنر خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کہ کا لنڈیکوتل میں تعینات نادرا سٹاف کے خلاف کاروائی کریں، انھوں نے دھکمی دی اگر نادرا عملہ نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو ھم سڑکوں پر ان کے خلاف بھرپور اختجاج کریں گے۔

Short URL: http://tinyurl.com/hcj4wm9
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *