نعت شریف

Print Friendly, PDF & Email

ہے کیسے دنیامیں تیری جینایہ میں نے اپنے نبیؐ سے سیکھا
ہے تلخ باتوں کوکیسے پینایہ میں نے اپنے نبیؐ سے سیکھا

زمانے بھرکے فلاسفہ توہیں جی کے مرناہی بس سیکھاتے
ہے کیسے مرنے کے بعدجینایہ میں نے اپنے نبیؐ سے سیکھا

ہے کیسے اوروں کوزخمی کرنایہ گرتوسارازمانہ جانے
ہے کیسے اوروں کے زخم سینایہ میں نے اپنے نبیؐ سے سیکھا

برائے احمدؐجہاں بنایایہ میں نے اپنے نبیؐ سے جانا
برائے مولاہے میراجینایہ میں نے اپنے نبیؐ سے سیکھا

من الرتضیٰ سے تویہ کُھلاہے وماھُواسے یہ تویہ لگاہے
کہ غیب کاہیں وہ اِک خزینہ یہ میں نے اپنے نبیؐ سے سیکھا

ہیں کیسے بنتے غلام آقا؟ہوئے یوں گویابلال حبشی
ہاں جاہ وسرداری قرینہ یہ میں نے اپنے نبیؐ سے سیکھا

میں علم کابحرہوں محمدؐاوراس کی اصحاب سارے موجیں
ہیں اہل بیتِ نبی سفینہ یہ میں نے اپنے نبیؐ سے سیکھا

آؤارشدحساںؔ بتائے کہ کیسے جنت میں جاؤگے تم
کلیدِفردوس ہے مدینہ یہ میں نے اپنے نبیؐ سے سیکھا

(محمدارشد حسان ؔ ، ٹھٹھی شریف،ضلع میانوالی)

Short URL: http://tinyurl.com/jxn7r7w
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *