میاں ممتاز حسین جیلانی آف ٹھٹھی شریف عمرہ کی ادائیگی کے دوران انتقال کرگئے

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار)یونین کونسل ڈھیرامیدعلی شاہ کے سابق چیئرمین میاں ممتاز حسین جیلانی آف ٹھٹھی شریف عمرہ کی ادائیگی کے دوران انتقال کرگئے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ٹھٹھی شریف کے رہائشی سابق چیئرمین میاں ممتازحسین جیلانی عمرہ کی سعادت کے لئے حرمین شریفین کے مقدس سفرپرگئے ہوئے تھے ۔جنہیں دوران ادائیگی عمرہ دل کادورہ پڑگیا۔جوان کے لئے جان لیواثابت ہوا۔فانی زندگی کوچھوڑکرخالقِ حقیقی سے جاملے ۔ان کی انتقال کی خبرعلاقہ بھرمیں آناًفاناًپھیل گئی گھرمیں کہرام مچ گیاعلاقہ بھرکے لوگوں کاان کے گھرتعزیت کے لئے تانتاباندھاہواہے ۔ آخری اطلاع آنے تک ان کاجسدِخاکی گھرتک نہیں پہنچا۔

Short URL: http://tinyurl.com/h67232o
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *