پائی خیل کا55سالہ موٹرسائیکل سوارتین بچوں سمیت حادثے کاشکار،خودموقع پرجاں بحق جبکہ بیوی ایک بچہ اوربچی شدیدزخمی

Print Friendly, PDF & Email

پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل کا55سالہ موٹرسائیکل سوارتین بچوں سمیت حادثے کاشکار،خودموقع پرجاں بحق جبکہ بیوی ایک بچہ اوربچی شدیدزخمی حالت میں ہسپتال داخل تفصیلات کے مطابق پائی خیل ریلوے اسٹیشن کا رہائشی 55سالہ حساس ادارے کاملازم کشمیرخان ولدعباس خان اپنے گھرسے موٹرسائیکل پراپنی بیوی ،چودہ سالہ بچی اوردس سالہ بچے کے ساتھ سوارہوکرمیانوالی جارہے تھے ۔کہ اڈاتری خیل کے نزدیک موٹرسائیکل کوبچاتے ہوئے گاڑی کی ٹکرلگنے سے گرپڑے کشمیرخان کوشدیدچوٹیں آئیں جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگیا۔جبکہ بیوی ،چودہ سالہ بچی اوردس سالہ بچے کوسر،ٹانگیں اورپاؤں کے شدیدزخم آنے سے فوری طورپرڈی ایچ کیوہسپتال میانوالی داخل کرادیاگیا۔کشمیرخان کے وفات کی خبرگھرپہنچتے ہی کہرام مچ گیامتوفی چھ بچوں کاباپ اوران کاواحدکفیل تھا۔آخری اطلاع آنے تک زخمی کی حالت تسلی بخش بیان کی جارہی ہے۔تاہم متوفی کی نمازِجنازہ اداکردی گئی ہے۔آہوں اورسسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا۔

Short URL: http://tinyurl.com/gna5rqx
QR Code:


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *